دوسرا پیس کپ ،خالد لطیف نے رائل کلب کو اہم کا میا بی دلوادی

منگل 8 جولائی 2014 15:20

کراچی( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 8جولائی 2014ء) حسین لو ائی کرکٹ اسٹیڈیم پر نیا ناظم آبا د میں منعقد ہو نے والے دوسرے پیس کپ فلڈ لائیٹ T-20 کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے آؤٹ نوجوان جا رح مزاج بلے باز انٹر نیشنل کرکٹر خالد لطیف کی شاندار اور جارحانہ 95 رنز کی نا قابل شکست اننگ کی طا قت سے مد مقابل آزاد پاک الیو ن کو یکطرفہ مقابلے میں 9 وکٹوں سے گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔

رائل کرکٹ کلب میں اپنے گروپ کے تینوں میچوں میں یہ دوسری فتح حاصل کی ہے۔ جبکہ ایڈوانس ٹیلی کام کے خلا ف اسے شکست کا سامنا رہا۔ خالد لطیف کو میچ وننگ جارحا نہ بیٹنگ پر مہمان خصوصی آئی سی سی پینل امپائر ریاض الدین نے مین آف دی میچ ایوارڈ دیا۔ آزاد الیون نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ اوورز سے تین گیند یں قبل پوری ٹیم 148 رنز پر پویلین لو ٹ گئی۔

(جاری ہے)

قومی انڈر 19 کرکٹر احسان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کر تے ہوئے نصف سنچری 61 رنز 42 گیندوں پر 10 خوبصورت چوکوں ا ور ایک چھکے کی مدد سے بنائی۔ لیفٹ ہینڈ ر حمز ہ گھا نچی نے ذمہ دار نہ 25 رنز میں 2 چوکے لگائے۔ عمران نے صرف 6 گیندوں پر3 چھکوں اور ایک چوکے کی بدولت 24 رنز اسکو ر کیے۔ میڈیم پیسر طارق ہا رون اور آف اسپنر طحہ ممسا نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

جوابی بیٹنگ میں اوپنر خالد لطیف کی دھوا ں دھار 95 رنز کی نا قابل شکست بیٹنگ نے میچ کو یکطرفہ بنا دیا اور رائل کرکٹ کلب نے مطلوبہ ہدف صرف12.5 اورز میں ایک وکٹ کھو کر 151 رنز بنا کر حاصل کر لیا۔ خالد لطیف نے گراؤنڈ کے چاروں طرف دلکش اسٹروک کھیلے اور 10 مرتبہ گیند کو باؤنڈری سے اوپر کی جانب جا نے پر مجبور کیا جبکہ 5 بار بال کو باؤنڈ ری لائین کراس کرائی۔

عمر صدیق نے 18 رنز ناٹ آؤ ٹ بنائے۔ خالد لطیف اور عمر صدیق کے درمیان دوسری وکٹ کی 119 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔ اعجاز شاہ آؤٹ ہونے والے واحد بیٹسمین تھے جنہوں نے 22 رنز بنائے۔ امپائر ز ظفر اقبال اور ریاض خان۔جبکہ آفیشل اسکورر راشد احمد تھے۔ آج9 جولائی بروز بدھ 10 رمضان المبارک کو گروپ "C" میں ایٹون کرکٹ کلب کا مقابلہ حید ری ٹریڈرز الیون سے ہو گا۔

وقت اشاعت : 08/07/2014 - 15:20:17