کراچی کنگز کی پلے آف مرحلے میں رسائی،اپنے آخری گروپ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرایا

ہفتہ 19 جون 2021 23:01

ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) کراچی کنگز نے اپنے آخری گروپ میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے شکست دے کر ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کرلی ہی. 13 گیندوں پر 45 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلنے پر دانش عزیز کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا. 177 رنز کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز ہی بناسکی.

کپتان سرفراز احمد کے علاوہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی بھی بیٹسمین ہدف کے تعاقب میں زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکا اور وقفے وقفے سے آئوٹ ہوکر پویلین واپس لوٹتا رہا.33 گیندوں پر 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلنے والے سرفراز احمد بھی اپنی ٹیم کو فتح دلانے میں ناکام رہی. ان کی اننگز میں 8 چوکے شامل تھی. ویلڈر موتھ 8 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہی.

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے دیگر بلے بازوں میں جیک ویدر ویلڈ 25، صائم ایوب 19، عثمان خان 15، اعظم خان 15، حسان خان 24 اور عبدالناصر 0 رنز بنا کر آئہٹ ہوئی. کراچی کنگز کے محمد الیاس نے 3 جبکہ ارشد اقبال نے 2 وکٹیں حاصل کیں. اس سے قبل کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا. کراچی کنگز نے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

اوپنرز شرجیل خان اور بابر اعظم نے کراچی کنگز کو 71 رنز کا آغاز فراہم کیا.

شرجیل خان نے 4 چھکوں اور 3 چوکوں کی بدولت 45 اور بابر اعظم نے 23 رنز بنائی. دونوں اوپنرز کو پویلین واپس بھجوانے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کے مڈل آرڈر بلے بازوں پر دبا بڑھا دیا. مارٹن گپٹل کو 5، نجیب اللہ زاردان 12 اور عماد وسیم کو 3 رنز پر آئوٹ ہوگئی. کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان اسپنر آرش علی خان نے نپی تلی بالنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی.

تاہم اننگز کے آخری لمحات میں دانش عزیز کی 13 گیندوں پر 5 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے 45 رنز کی دھواں دھار اننگز نے کراچی کنگز کا مجموعہ 170 کے پار پہنچا دیا. اس دوران چیڈوک والٹن نے ان کا بھرپور ساتھ دیا وہ 34 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہی. محمد الیاس نے ایک رن اسکور کیا. آرش علی خان نے 28 رنز کے عوض 4 جبکہ خرم شہزاد اور عبدالناصر نے ایک ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔
وقت اشاعت : 19/06/2021 - 23:01:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :