آن لائن عالمی روپ سکیپنگ چمپئن شپ یکم جولائی سے شروع ہوگی،

اتوار 20 جون 2021 14:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) ورلڈ روپ سکیپنگ فیڈریشن کے زیراہتمام آن لائن عالمی روپ سکیپنگ چمپئن شپ یکم سے 10جولائی تک امریکہ میں ہوگی، گذشتہ روز پاکستان روپ سکیپنگ فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی روپ سکیپنگ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور چمپئن شپ میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے مرد اور خواتین کھلاڑی آن لائن حصہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں شرکت کے لئے رجسٹریشن کا آغاز ہو چکا ہے ،ایونٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والے کھلاڑی اپنی ، اپنی رجسٹریشن کرواسکتے ہیں،مزید معلومات کیلئے 03213077577پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔
وقت اشاعت : 20/06/2021 - 14:05:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :