کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے عارش علی خان نے 4وکٹیں لے کرپی ایس ایل ڈیبیو یادگار بنالیا

اتوار 20 جون 2021 14:05

ابو ظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2021ء) کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے عارش علی خان نے 4وکٹیں لے کرپی ایس ایل ڈیبیو یادگار بنالیا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نوجوان بولر نے چار اوورز میں صرف28رنز دیے، انھوں نے کراچی کنگز کے مارٹن گپٹل اور شرجیل خان کو ایک ہی اوور میں میدان بدر کرنے کے بعد نجیب اللہ زدران اور کپتان عماد وسیم کو بھی چلتا کیا۔

(جاری ہے)

عارش علی خان نے کراچی کنگز کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑدی تاہم آخر میں دانش عزیز نے ماردھاڑ سے ٹیم کا اسکور7وکٹ پر 176تک پہنچا دیا۔
وقت اشاعت : 20/06/2021 - 14:05:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :