عمر گل کے گھٹنے میں پھرتکلیف،سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی

منگل 8 جولائی 2014 17:57

عمر گل کے گھٹنے میں پھرتکلیف،سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہوگئی

لاہور (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) تجربہ کار فاسٹ بولر عمر گل گھٹنے کے آپریشن کے بعد مکمل فٹ نہ ہو سکے ،سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں ان کی شرکت مشکو ک ہوگئی ۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئینٹی کے بعد سے بولنگ نہیں کی تھی اس لئے ردھم میں نہیں تھا۔لاہور میں سمر کیمپ کے دوران پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈاکٹر نے انہیں گھٹنے کو مضبوط بنانے کیلئے ایکسر سائز بتائیں تھیں۔

(جاری ہے)

عمر گل نے کہا کہ گھٹنے میں کوئی تکلیف نہیں ہے تاہم میں بولنگ فارم میں نہیں تھا۔اس لئے منتظمین کو بتادیا تھا کہ میں لمبا اسپیل نہیں کراسکتا۔اس لئے دو اوورز ہلکی رفتار سے کراکر باہر آگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ جلد رننگ اور بولنگ شروع کررہا ہوں تاکہ سری لنکا کی سیریز کے لئے تیاری کرسکوں۔30سالہ عمر گل آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئینٹی میں بھی فارم میں نہیں تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کوچ وقار یونس لاہور کے کیمپ میں ان کی فارم اور فٹنس کا جائزہ لینے چاہتے ہیں۔

وقت اشاعت : 08/07/2014 - 17:57:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :