پہلا آل کراچی عبدالناصر باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا آغاز :افتتاحی میچ میں ممبا اسکواڈ کی شاندر کامیابی

منگل 22 جون 2021 00:08

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2021ء) کراچی باسکٹ بال اور فردوس اتحاد کے زیر اہتمام انٹر نیشنل عبدالناصر باسکٹ بال کورٹ آرام باغ کراچی پر "پہلا آل کراچی عبدلناصر میموریل باسکٹ بال ٹورنامنٹ "کا آغاز ہوگیا ،پروقار افتتاحی تقریب میں پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کی صدر شاہدہ پروین کیانی نے عبدالناصر مرحوم کے صاحبزادوں محمد بلال اور محمد علی اور KBBAکے صدر غلام محمد خان کے ہمراہ ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا اس موقع پر سندھ اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری احمد علی راجپوت ،شمسی اکیڈمی کے روح رواں خالد جمیل شمسی ، ،پاکستان ٹینس فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر خالد رحمانی ،انجینئر محفوظ الحق ،امتیاز احمد شیخ ،محمد اسلم ،ماسٹر اصغر بلوچ ،عبدالحمید ،محمد سلیم خمیسانی ،غلام عباس جمال ایڈوکیٹ ،محمد عمیر خان ،خالد بروہی ،محمد ارشد ،طارق حسین ،اعجاز احمد قریشی ،یعقوب قادری ،ایم نسیم ،امجد علی خان ،ریسلر شیر خان ،آرٹسٹ بے نظیر بلوچ کے علاوہ اسپورٹس جرنلسٹ اور معززین شہر کی بڑی تعدد موجود تھی،جنہوں نے عبدالناصر کی کھیلوں کی خدمات پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ ڈسٹرکٹ سائوتھ کی ممبا اسکواڈ نے مد مقابل ڈسٹرکٹ ملیر کی اومیگا کلب کو دلچسپ اور اعصاب شکن معرکہ کے بعد 66کے مقابلے میں 73باسکٹ پوائنٹس سے مات دیکر جیت لیا فاتح کلب کی جانب سے سعد صلاح الدین 21،طلحہ خٹک 18،عمر خان 16اور کیتھ جانسن نے 10جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے عباس قائمخانی 26،شاہان بدر 15حسن ظفر اور محمد انس نی10,10پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے کھیلے گئے میچ میں ریفریز کے فرائض آصف محمود ،عامر غیاث اور غلام محمد نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ممتاز احمد ،عامر شریف اور نعیم احمد تھے ۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی شاہدہ پروین کیانی نے کہاکہ انٹر نیشنل عبدالناصر کا شمار کھیلوں کے بہترین سرپرستوں میں ہوتا ہے ایک بہترین کھلاڑی کے ساتھ ساتھ بہتر منتظم بھی تھے انہوںنے باسکٹ بال کھیل میں متعدد کھلاڑیوں کو متعارف کرایا شاہدہ پروین نے عبدالناصر کو شاندار الفاظوں میں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ انٹر عبدالناصر باسکٹ بال کھیل میں یونیورسٹی کا درجہ رکھتے تھے اُن کی رحلت سے کھیل اور کھلاڑیوں میں جو خلا پیدا ہوا اسے مدتوں پورا نہیں کیا جاسکتا انہوںنے کہاکہ ناصر بھائی کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اللہ تعالیٰ انہیں جنت میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے شاہدہ پروین کیانی نے اعلان کی کہ عبدالناصر میموریل ٹورنامنٹ کا انعقاد ہر سال کیا جائیگا جسے وہ خود اسپانسر کریں گی قبل ازیںافتتاحی تقریب کے آغاز پر محمد سلیم خمیسانی نے انٹر نیشنل عبدالناصر اور جاوید میمن کی مغفرت اور ایصال ثوب کے لئے دعاء کرائی اس موقع پر عبدالناصر مرحوم کے صاحبزادوں محمد بلال اور محمد علی نے اپنی خاندان کی جانب سے شاہدہ پروین کیانی اور خالد جمیل شمسی کو سونیئر پیش کی جبکہ شاہدہ پروین کیانی نے اپنی جانب سے آرام باغ کورٹ کے چوکیدار اور مالی کو 10ہزار روپے نقد دیئے تقریب کے اختتام پر کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے قائمقام خازن اشرف یحییٰ نے اظہار تشکر کے کلمات ادا کئے ۔

وقت اشاعت : 22/06/2021 - 00:08:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :