سوشل میڈیا صارف کنگ آف سپن شین وارن کو سپن کا سبق پڑھانے لگا

سمجھ نہیں آرہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں سپنر کو شامل کیوں نہیں کیا گیا؟:لیجنڈری لیگ سپنر،شین کیا آپکومعلوم ہے کہ گیند سپن کیسے ہوتی ہے؟:سوشل میڈیا صارف کا سوال

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 22 جون 2021 11:46

سوشل میڈیا صارف کنگ آف سپن شین وارن کو سپن کا سبق پڑھانے لگا
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 جون 2021ء ) کنگ آف سپن شین وارن کو سوشل میڈيا پر ایک صارف نے سپن کا سبق پڑھادیا۔ سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر 51 سالہ شین وارن نے نیوزی لینڈ اور بھارت کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ پر تبصرے میں لکھا کہ انہیں سمجھ نہیں آرہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم میں سپنر کو شامل کیوں نہیں کیا گیا ؟کیوں کہ موسم کی وجہ سے لگتا ہے کہ وکٹ سپن ہوگی ۔

(جاری ہے)

اس پر ایک صارف نے شین وارن کو جواب میں لکھا کہ ’شین کیا آپ کومعلوم ہے کہ گیند سپن کیسے ہوتی ہے ؟ ،صارف نے مزید لکھا کہ گیند سپن اس وقت ہوتی ہے جب پچ خشک ہوتی ہے اور اس وقت موسم کی وجہ سے پورے ٹیسٹ میں وکٹ کا خشک ہونا ناممکن لگ رہا ہے‘۔
سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
صارف کا یہ جواب سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور صارفین دنیا کے بہترین سپنر کو مشورے دینے والے کے بارے میں دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں ۔                                                                                                                                   
وقت اشاعت : 22/06/2021 - 11:46:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :