خواجہ سرا ایتھلیٹ پہلی بار اولمپکس میں حصہ لیں گی

نیوزی لینڈ کی 43 سالہ لوریل ہبارڈ نے 2013ء میں تبدیلی جنس کا آپریشن کرایا تھا، 87 کلوگرام ویٹ لیفٹنگ کٹیگری کے مقابلے میں حصہ لیں گی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 22 جون 2021 12:41

خواجہ سرا ایتھلیٹ پہلی بار اولمپکس میں حصہ لیں گی
ویلنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 جون 2021ء ) نیوزی لینڈ کی نامور خواجہ سرا کھلاڑی لوریل ہبارڈ اولمپکس گیمز میں پہلی بار بطور خاتون کھلاڑی ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں حصہ لیں گی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی اولمپک کمیٹی نے خواجہ سرا ویٹ لفٹر کھلاڑی لوریل ہبارڈ کو اولمپکس گیمز میں حصہ لینے کے لیے منتخب کرلیا ہے۔ اس طرح وہ اولمپکس میں حصہ لینے والی پہلی خواجہ سرا ایتھلیٹ بن گئی ہیں۔

اولمپک کمیٹی کا کہنا ہے کہ ضوابط کے تحت 43 سالہ ہبارڈ کا مردوں کے ہارمون ’’ٹیسٹیٹرون‘‘ کا لیول 10 نینو مول فی لٹر سے کم تھا اس لیے انہیں بطور خاتون کھلاڑی حصہ لینے کی اجازت دیدی گئی ہے۔ 87 کلو گرام کی ہیوی ویٹ کیٹیگری میں حصہ لینے والی خواجہ سرا ایتھلیٹ کے انتخاب کے لیے ’’اہلیت‘‘ کے قوانین اور ضوابط میں معمولی تبدیلی کی گئی یعنی یہ فیصلہ برابری کی بنیاد پر کھیلوں میں شرکت کے اصول کے تحت کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

2013ء سے قبل ہبارڈ مردوں کی ویٹ لفٹنگ مقابلوں میں حصہ لیتی رہی ہیں جس کے بعد اُن کی جنسی تبدیلی کا معاملہ سامنے آیا اور بہت بحث و مباحثے کے بعد 2015ء میں انہیں بطور خاتون کھلاڑی عالمی مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت دیدی گئی تھی۔ یاد رہے کہ آئندہ ماہ کی 23 تاریخ سے اولمپکس گیمز کا آغاز جاپان کے دارلحکومت ٹوکیو میں ہو رہا ہے جو 8 اگست تک جاری رہے گا۔
وقت اشاعت : 22/06/2021 - 12:41:39

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :