پی سی بی کا خواجہ سرا نایاب علی کیلئے ’ہمارے ہیروز‘ایوارڈ

نایاب علی پاکستان کی پہلی خواجہ سرا مصنفہ، ایکٹوسٹ، سوشل سائنٹسٹ ہیں،ایوارڈ پاکستان کا نام دنیامیں روشن کرنے،خواجہ سرا برادری کیلئے کی جانیوالی خدمات کے اعتراف پر دیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 22 جون 2021 12:49

پی سی بی کا خواجہ سرا نایاب علی کیلئے ’ہمارے ہیروز‘ایوارڈ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 جون 2021ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ نے خواجہ سرا نایاب علی کو’ہمارے ہیروز‘ ایوارڈ دیا ہے۔ پی ایس ایل 6 میں پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے ایلیمنیٹر ون میچ کے دوران خواجہ سرا نایاب علی کو ” ہمارے ہیروز” ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ایوارڈ پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کرنے اور خواجہ سرا برادری کے لئے کی جانے والی خدمات کے اعتراف پر دیا گیا۔

(جاری ہے)

نایاب علی پاکستان کی پہلی خواجہ سرا مصنفہ، ایکٹوسٹ اور سوشل سائنٹسٹ ہیں۔ جنہوں نے 3 عالمی ایوارڈ حاصل کیے ہیں۔ نایاب علی نے اس میج میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ ایوارڈ، انویریکس سولر انرجی کے ایم ڈی سعود بابر شیخ نے 2 لاکھ 46 ہزار روپے کے چیک کی صورت میں نایاب علی کے حوالے کیا۔                                                                                                                                  
وقت اشاعت : 22/06/2021 - 12:49:53

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :