اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیراہتمام کوچنگ لیول ون کورس اسلام آباد میں جاری

منگل 22 جون 2021 13:53

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) ورلڈ اتھلیٹکس اور اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے زیراہتمام کوچز ایجوکیشن اینڈ سرٹیفکیٹ سسٹم لیول ون کورس پاکستان سپورٹس کمپلیکس ، اسلام آباد میں جاری ہے ۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل(ر) محمد اکرم ساہی نے بتایا کہ کورس میں ملک بھر سے 24 کوچز شرکت کر رہے ہیں، جن میں صوبیدار اشرف علی، نائب صوبیدار محمد عمران، عاصم اعجاز، شمس الحق، اکرم خان، عدنان اکبر، مہربان شاہ، عامر شہزاد، مسعود محفوظ،محمد عالم، انور علی چانڈو، ابرار حسین، دوادمحمود، زوہیب خان، سجاد حیدر، شفقت علی(اسلام آباد) محمد انیس احمد، آصف محمود، ساجد عمران بھٹی، عرفان علی رانا، محمد عمران خان، شفقت علی، ماجد فیصح اور تصور حسین شامل ہیں،اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان نے رفیق احمد اور لیفٹیننٹ کرنل غلام شبیر انجم کو بالترتیب ڈائریکٹرکورس اور لیکچرار اسسٹنٹ مقرر کیا گیا ہے جبکہ ایونٹ آرگنائز نگ سیکرٹری کے فرائض ممتاز الحق انجام دے رہے ہیں، محمد اکرم ساہی نے بتایا کہ کورس کا مقصد کوچز کو اتھلیٹکس کے نئے قواتین اور جدید ٹیکنیک کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنا ہے، یہ کورس 30 جون تک جاری رہے گا اور کورس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے شرکاء میں اسناد تقسیم کی جائیں گی۔

وقت اشاعت : 22/06/2021 - 13:53:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :