پاکستانی نژاد جاپانی فٹبالر محمد سمیع کے جاپان میں چرچے

والد کی ہدایات کے مطابق گرائونڈ میں اللّٰہ اکبر کا نعرہ لگا کر داخل ہوتا ہوں، جتنی محبت جاپان سے کرتا ہوں اتنی ہی پاکستان سے بھی کرتا ہوں: محمد سمیع یاماگوچی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 22 جون 2021 16:47

پاکستانی نژاد جاپانی فٹبالر محمد سمیع کے جاپان میں چرچے
ٹوکیو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 22 جون 2021ء ) پاکستانی نژاد جاپانی فٹبالر محمد سمیع یاماگوچی کے جاپانی قومی ٹیم میں شمولیت کے امکانات روشن اور مقامی اخبارات میں محمد سمیع یاماگوچی کی مقبولیت میں اضافہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق جاپان میں 16 سالہ پاکستانی نژاد جاپانی شہری محمد سمیع یاماگوچی ملک کے مقبول ترین کھیل فٹ بال میں تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہے ہیں جو ناصرف جاپان کی مقامی فٹبال لیگ میں بہترین کارکردگی دکھا کر مقامی اخبارات کی سرخیوں میں جگہ بنا رہے ہیں بلکہ عالمی شہرت یافتہ کلب بل مورے میں بھی جگہ بنا چکے ہیں۔

حال ہی میں جاپان کی صوبائی لیگ میں اپنی ٹیم کو بہترین کھیل اور شاندار گول کے ذریعے کاناگاواکین کی نمبر ون ٹیم بنانے والے محمد سمیع یاماگوچی کو ٹیم کا اہم ترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

(جاری ہے)

جاپانی ماہرین محمد سمیع یاماگوچی کو مستقبل میں جاپان کے قومی ٹیم کے کھلاڑی کے طور پر بھی دیکھ رہے ہیں۔ محمد سمیع یاماگوچی نے پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ جب بھی گراؤنڈ میں داخل ہوتے ہیں تو اپنے والد کی ہدایات کے مطابق اللّٰہ اکبر کا نعرہ لگا کر داخل ہوتے ہیں اور جتنی محبت وہ جاپان سے کرتے ہیں اتنی ہی محبت پاکستان سے بھی کرتے ہیں۔

محمد سمیع صرف 16 برس کی عمر میں 6 فٹ 2 انچ قد کے حامل ہیں اور اُن سے جاپانی عوام کے ساتھ ساتھ پاکستانی کمیونٹی کو بھی بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔
وقت اشاعت : 22/06/2021 - 16:47:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :