پی سی بی نے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے مقررہ ڈیڈ لائن 5 جولائی تک بڑھا دی

منگل 22 جون 2021 21:19

پی سی بی نے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے مقررہ ڈیڈ لائن 5 جولائی تک بڑھا دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2021ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملک بھر کیکرکٹ کلبز کی جانب سے متعدد درخواستوں کے بعد کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی ڈیڈلائن کو 5 جولائی تک بڑھادیا ہے،اب تک ملک بھر سے 85 فیصد کرکٹ کلبز نے کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کا عمل مکمل کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

یکم مئی سے 21 جون تک مقررہ ونڈو میں اب تک 90 ہزار کھلاڑی رجسٹرڈ ہوچکے ہیں اس سلسلے میں سب سے زیادہ، 91 فیصد، ڈیٹا سدرن پنجاب کے صدور نے جمع کروایا ہے۔ خیبرپختونخوا کے 89 فیصد کرکٹ کلبز نیاپنا ڈیٹا جمع کروادیا ہے۔ سینٹرل پنجاب سے 87 فیصد، بلوچستان سے 86 فیصد، سندھ سے 82 فیصد اور ناردرن سے 78 فیصد ڈیٹا جمع کروایا جاچکا ہے۔
وقت اشاعت : 22/06/2021 - 21:19:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :