قومی نیٹ بال چمپئن شپ 27 جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی

منگل 22 جون 2021 21:19

قومی نیٹ بال چمپئن شپ 27 جون سے اسلام آباد میں کھیلی جائے گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جون2021ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام قومی نیٹ بال چمپئن شپ 27جون سے پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلی جائیگی، پاکستان واپڈ مرد اور خواتین کے دونوں ایونٹس میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گی۔ پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ چمپئن شپ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں اور چمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد وں اور خواتین کی سولہ ، سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، پاک بورڈز، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، فاٹا، آزادجموں و کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں،چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے تربیتی کیمپ اپنے، اپنے علاوہ میں جاری ہیں اور تربیتی کیمپوں میں کھلاڑی بھر پور محنت کر رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کا اجلاس 26 جون کو ہوگا جس میں چمپئن شپ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان بھی کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

چمپئن شپ کے سیمی فائنل 29 جون جبکہ فائنل 30 جون کو کھیلا جائے گا۔واضح رہے کہ یہ چمپئن شپ دو بار ملتوی ہو چکی ہے 6 سی9 اپریل تک اور 18 جون سے 21 جون تک اسلام آباد میں کھیلی جانی تھی تاہم ملک میں کرونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے باعث چمپئن شپ کو ملتوی کر دیا گیا تھا،
وقت اشاعت : 22/06/2021 - 21:19:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :