دیا نے سائوتھ سوکر کو ہرا کر فٹسال ٹورنامنٹ جیت لیا

تقریب تقسیم انعامات میں نوشین احمد جی، سعدیہ شیخ، راشد رخسار و دیگر کی شرکت

منگل 22 جون 2021 23:09

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) دیا ڈبلیو ایف سی اور سندھ وومن فٹسال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کمیونٹی گرائونڈ میں منعقدہ فٹسال ٹورنامنٹ میں دیا نے سائوتھ یوتھ سوکر اکیڈمی کو ہرا دیا۔ انڈر 24 ایونٹ میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ہزارہ کلب نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔ بیسٹ گول کیپر لمہیا کے حسین اور عمیمہ مختار ڈیفنڈر کلثوم ہزارہ، مڈ فیلڈر امیرہ حق ہائی اسکورر شمائلہ حسین قرار پائیں۔

ڈی ڈبلیو ایف سی اور سندھ وومن فٹسال ایسوسی ایشن کے عہدیداران سعدیہ شیخ، نوشین احمد جی، رخسار راشد، آسیہ تبسم، نائلہ شیخ، سمیر اعامر، آمینہ حسین و دیگر نے تقریب تقسیم ایوارڈ میں شرکت کی۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نوشین احمد جی نے کہا کہ فٹسال کے فروغ کیلئے تمام وسائل استعمال کریں گے۔

(جاری ہے)

کراچی سمیت ملک بھر میں فٹسال کی ترقی کیلئے جامعہ پلان مرتب کیا گیا ہے جس کے تحت فٹسال ٹورنامنٹ کے انعقاد کو سیع کیا جارہا ہے۔

سعدیہ شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں ٹیلنٹڈ کھلاڑیوں کی کمی نہیں ہے۔ گراس روٹ لیول پر فٹسال کی ترقی کیلئے بھرپور کام کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیا اکیڈمی کے تحت پلیئر زکی تربیت کے بہترین نتائج برآمد ہورہے ہیں۔ وومن کھلاڑیوں کیلئے گرائونڈز تھیم ہونے چاہئیں۔
وقت اشاعت : 22/06/2021 - 23:09:05

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :