سپورٹس بورڈ پنجاب ایمپلائز ویلفیئر یونین رجسٹرڈ سی بی اے کے انتخابات، علی اشرف صدر، حافظ محمد عمر سیکرٹری منتخب

منگل 22 جون 2021 23:12

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2021ء) سپورٹس بورڈ پنجاب ایمپلائز ویلفیئر یونین رجسٹرڈ سی بی اے کی جنرل کونسل کا اجلاس منگل کے روز نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہوا جس میں 2021-23ء کے نئے عہدیداروں کا انتخاب کیا گیا، اجلاس میں اتفاق رائے سے علی اشرف یونین کے صدر، سید عامر شاہ نائب صدر، حافظ محمد عمر سیکرٹری،محمد جاوید جوائنٹ سیکرٹری، عمیر مشتاق فنانس سیکرٹری،محمد اعظم پریس سیکرٹری، سدرہ طارق، نائلہ ریاض اور احسان احمد مجلس عاملہ کے رکن منتخب کئے گئے،نومنتخب صدر نے یونین کا صدر منتخب کرنے پر ملازمین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب کے ملازمین کے مسائل حل کرانے کی پوری کوشش کرونگا،ہم سب مل کر اپنے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کریں گے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین یونین چودھری ظہور احمد نے کہا کہ سپورٹس بورڈ پنجاب ایمپلائز ویلفیئر یونین ملازمین کی فلاح و بہبود کے لئے کام کررہی ہیں، سابقہ صدر عقیل اختر نے ملازمین کے حقوق کا بہترین تحفظ کیا اور بہت سے مسائل حل کرائے جس پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، انہوں نے یقین دہانی کرائی ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرانے کے لئے کام کررہے ہیں اور انشاء اللہ اس میں کامیابی حاصل کرکے ملازمین کو ان کا حق دلائیں گے۔

وقت اشاعت : 22/06/2021 - 23:12:41

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :