کامران اکمل نے وہ اعزاز اپنے نام کرلیاجو مہندرا سنگھ دھونی اور کمار سنگاکارا کے پاس بھی نہیں

تمام فارمیٹس میں 1400 کیچز مکمل کرنے والے دنیا کے محض 7ویں اور ایشیاء کے پہلے کھلاڑی بن گئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 23 جون 2021 13:40

کامران اکمل نے وہ اعزاز اپنے نام کرلیاجو مہندرا سنگھ دھونی اور کمار سنگاکارا کے پاس بھی نہیں
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 جون 2021ء ) پشاور زلمی کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل نے وہ اعزاز اپنے نام کرلیا جو سابق بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی اور سابق سری لنکن قائد کمار سنگاکارا کے پاس بھی نہیں ہے ۔ 39 سالہ کامران اکمل نے پی ایس ایل 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف وکٹوں کے پیچھے 4 کیچز پکڑے جس کے ساتھ ہی وہ تمام فارمیٹس میں 1400 کیچز مکمل کرنے والے دنیا کے محض 7ویں اور ایشیاء کے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

(جاری ہے)

کامران اکمل 1997ء سے اب تک پروفیشنل کرکٹ میں 865 میچز کھیل کر 1400 کیچز اور 256 سٹمپ آئوٹ اپنے نام کرچکے ہیں ، انہوں نے بطور وکٹ کیپر 1389 اور بطور فیلڈر 11 کیچز پکڑے ۔ اس فہرست میں کمار سنگارا 1273 کیچز کے ساتھ ایشیا کے دوسرے اور مہندرا سنگھ دھونی 1236 کیچز تھام کر تیسرے بہترین کھلاڑی ہیں ۔ قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد 2006ء سے اب تک 578 میچز میں 843 کیچز اور 142 سٹمپ آئوٹ کرچکے ہیں اور دوسرے کامیاب ترین پاکستانی کھلاڑی ہیں ۔                                                                                                                                                                                       
وقت اشاعت : 23/06/2021 - 13:40:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :