ڈی سی گولڈ کپ ڈسٹرکٹ پشاور گیمز کا آغاز

ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) خالد محمود نے باضابطہ افتتاح کیا

Amjad Ali khan امجد علی خان بدھ 23 جون 2021 16:32

ڈی سی گولڈ کپ ڈسٹرکٹ پشاور گیمز کا آغاز
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2021ء) ڈپٹی کمشنر پشاورخالد محمود نے کہاکہ پاکستان کی ترقی حقیقی معنوں میں تب ہی ممکن ہے جب ہم کھیلوں میں بھی دنیابھر میں اپنی فتوحات کے جھنڈے گاڑھیں۔ہمارے پاس سہولیات  باصلاحیت کھلاڑیوں کی کوئی کمی ہے تاہم جذبہ کم ہوگیاہے جوانتہائی افسوس ودکھ کی بات ہے درحقیقت ہمت وجذبے کے بغیرکوئی بھی معرکہ سرنہیںکیاجاسکتاہے ان خیالات کااظہارانہوں نے قمرزمان سکواش کمپلیکس قیوم سٹیڈیم پشاورمیں می ضلعی حکومت کی جانب سے ڈی سی گولڈ کپ سکواش چیمپین شپ کی افتتاحی تقریب سے اپنے خطاب میں کیا

اس موقع پرپراجیکٹ ڈائریکٹروزیراعظم ہزارسپورٹس سہولیات مراد علی مہمند ،سابقہ عالمی نمبردومحب اللہ جونیئر،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر پشاورتحسین اللہ،ڈپٹی ڈائریکٹرامیرمحمد،ڈپٹی ڈائریکٹر محمد زاہد ،ایڈمنسیٹرقیوم سٹیڈیم جعفرشاہ بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنرخالد محمود جن کے پاس کمشنر پشاورکا ایڈیشنل چارچ بھی موجودہے نے ایونٹ کاانعقاد پرانتہائی خوشی ومسرت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ الحمداللہ کورونا وباء سے ہم کافی حد تک باہر نکل آئے ہیںاورزندگی پھرسے رواں دواںہورہی ہے ہم سب کی بھی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم افواء پرکان نہ دھرے اورہرحال میںویکسی نیشن کرائے تاکہ پھرسے ہمیںگراونڈبند نہ کرناپڑھیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے اٹھارہ سال سے زائدکھلاڑیوںاوران کے والدین کوتاکید کی وہ ویکسی نیشن ضرورکرائیں ہم نے پورے ضلع میںپچاس سے زائد سنٹرقائم کررکھے ہیںاورفری میںویکسی نیشن کرارہے ہیںمارکیٹ میں ایک ویکسین کی قیمت پندرہ ہزارروپے ہے جب کہ ضلعی ،صوبائی ووفاقی حکومت مفت ویکسین لگارہی ہے اب ہماری ذمہ داری ہے کہ پھرسے نامساعد حالات سے خود کواورقوم کوبچھائیں۔


انہوں نے کہاکہ ضلع حکومت کھیل وکھلاڑی کے ساتھ کھڑی ہے اورہم تمام کھیلوں کواپنی جانب سے بھرپورفروغ دیںگے اورہرقسم کے تعاون کے لیے کمزوری نہیںدکھائیںگے ۔اس سے قبل مراد علی نے اپنے خطاب میںڈی سی پشاورکوافتتاحی تقریب میں شرکت پردلی مبارک باد پیش کی اورکہاکہ ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس کے ساتھ ساتھ ضلعی حکومت کی جانب سے کھیلوںکی ترقی وتروایج کے لیے اقدامات قابل تحسین ہیںہرادارے کافرض بنتاہے کہ وہ صحت مندانہ سرگرمیوں میںبڑھ چڑھ کاحصہ لیںتاہم ہمارے بچے وجوان منشیات ودیگر غیراخلاقی سرگرمیوں س بچ سکیںاورمثبت سرگرمیوںمیںسامنے آئیں۔

اس موقع پرڈی ایس اوپشاورتحسین اللہ نے بتایاکہ پہلے مرحلے میںہم نے پانچ کھیلوںسکواش،ہاکی ،لان ٹینس،بیڈمنٹن ،اورٹیبل ٹینس شروع کئے ہیںتمام کھیلوں میںانڈر13.15,19کے مقابلوںکے علاوہ خواتین کے اوپن کیٹگری میںمقابلے کرائے جارہے ہیںسکواش میںدوسوسے زائد بچے وبچیاں شریک ہیںاورمقابلے تین دن جاری رہے گے۔
وقت اشاعت : 23/06/2021 - 16:32:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :