خیبرپختونخوا کی تمام 19 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے خیبرپختونخوا کرکٹ ایسوسی ایشن کی تمام 19 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے

بدھ 23 جون 2021 18:17

خیبرپختونخوا کی تمام 19 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں کا اعلان کردیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 جون2021ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے خیبرپختونخوا کرکٹ ایسوسی ایشن کی  تمام 19 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔ یہ تمام اسکواڈز 5 جولائی سے 6 اگست تک جاری رہنے والے انٹر سٹی ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے۔
پی سی بی نے کُل93 میں سے  مجموعی طور پر 74 سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان کردیا ہے، باقی ماندہ 19(سینٹرل پنجاب)  سٹی کرکٹ ایسوسی ایشنز کے اسکواڈز کا اعلان رواں ہفتے کردیا جائے گا۔


یہ انٹر سٹی ٹورنامنٹ دراصل نوجوان اور باصلاحیت کھلاڑیوں کے لیےاپنی کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیموں میں جگہ بنانے کا ایک واضح راستہ ہے، جس کا حصہ بننے پر انہیں ستمبر سے شروع ہونے والے پی سی بی ڈومیسٹک سیزن 22-2021 میں شامل فرسٹ کلاس، نان فرسٹ کلاس، پچاس اوورز اور بیس اوورز پر مشتمل ٹورنامنٹس میں نمائندگی کا موقع مل سکتا ہے۔

(جاری ہے)


اس ٹورنامنٹ میں شامل ہر میچ 2 روز پر مشتمل ہوگا، جہاں ایک دن میں 100اوورز پھینکے جائیں گے۔

دو روزہ میچ کےہر دن میں مجموعی طور پر 7 گھنٹوں اور 20 منٹ کا کھیلا ہوگا۔ اس دوران دوپہر 12 سے 2 بجے تک 2 گھنٹے کا وقفہ رکھا گیا ہے۔ ان میچز کو نتیجہ خیز بنانے کی غرض سے دونوں ٹیموں کے لیے پہلی اننگز کو 75 اوورز تک محدود رکھا گیا ہے۔ کسی بھی باؤلر کو ایک اننگ میں زیادہ سے زیادہ 15 اوورز کروانے کی اجازت ہوگی۔
ان اسکواڈز کا انتخاب قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز اور کرکٹ ایسوسی ایشنز کی سیکنڈ الیون کرکٹ ٹیموں کے ہیڈ کوچز نے میرٹ پر کیا ہے ۔

پہلی مرتبہ ہوگا کہ اس سطح پر کھلاڑیوں کو میچ فیس بھی دی جائے گی ۔ پی سی بی نے یہ فیصلہ ان کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے کیا ہے۔
اسکواڈز:
خیبر پختونخوا پول اے:
باجوڑسٹی کرکٹ ایسوسی ایشن:
عبدالمجید ، عبد اللہ ، امجد علی ، عطا الرحمٰن ، بصیر اللہ ، برہان الدین ، فضل یوسف ، حبیب اللہ ، حمزہ خان ، حیات اللہ ، اعجاز احمد ، امتیاز خان، عرفان اللہ ، اظہار الحق ، محمد بلال ، محمد آفتاب عالم ، محمد داؤد ، محمد ریاض خان ، سمیع اللہ اورسراج الدین
چارسدہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن:
 عباس علی ، افزاز نذیر ، عاقب رحیم ، اسد علی ، فرمان اللہ خان ، حماد خان ، حارث خان ، ملک شہباز خان ، مامون خان ، مسعود احمد شاہ ، محمد فیصل ، محمد حلیم ، محمد محسن خان ، مجتبیٰ ، نذر علی ، نعمان زبیر ، ثناء اللہ ، شہزاد خان ، عمیر خان اور عثمان علی شاہ
لوئر دیرسٹی کرکٹ ایسوسی ایشن:
 عبدالباسط ، عبد اللہ ، عصمت اللہ ، بادشاہ حسین ، حضرت شاہ ، افتخار حسین ، انضمام الحق ، عرفان اللہ عثمانی ، جنید محمد ، منظور الدین ، مہران عالم ، نوید اللہ ،راشد اقبال ، شاہ فیصل ، سلیمان خان ، وقار احمد ، وقار احمد ، ذیشان احمد ، ذیشان طاہر اور ضیاء اللہ
مردان سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن:
 ابرار احمد ، ابوبکر صدیق ، آفاق احمد ، اعتزاز حبیب ، عزیز الرحمٰن ، دانیال احمد ، فواد ملوک ، ہارون واحد ، اراد علی ، جنید خان ، محمد عادل ، محمد عارف ، محمد بلال ، محمد حمزہ ، محمد مرتضیٰ جمال ، سجاد علی ، شاہ فیصل ، سید محمد عمران شاہ ، طاہر شاہ اور وقاص خان
نوشہرہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن:
فہیم اللہ ، گوہر علی ، حسیب الرحمٰن ، حسنین علی شاہ ، حسنین الوہاب ، معظم عمر ، معاویہ بن اسد ، محمد علی ، محمد جاوید صافی ، محمد ولی ، نبی گل، رضا شاہ گیلانی ، ساحل خٹک ، سلمان خان ، ثناء اللہ ، سرمد خٹک ، طلحہ روشن ، عثمان طارق ،واصف نواز اور ذیشان شاہ
پشاور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن:
 آفتاب احمد ، اسد اللہ ، اعظم خان ، اعزاز علی شاہ ، فواد اللہ ، ہلال احمد ، اظہار احمد ، محمد عامر عظمت ، محمد آصف خان ، ملیار خان ، محمد عامر، محمد شازیب ، ناصر احمد ، رحیم اللہ ، سلمان آفریدی ، ثاقب جمیل ، سہیل خان ، عبید اللہ ، وقار احمد اور یاسر بختیار
سوات سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن:
ابؤذر طارق ، امین اللہ ، ارسلان دوست ، بابر خان ، حمزہ خان ، حنیف الرحمٰن ، احسان اللہ ، احتشام الحق ، عمران خان ، لقمان فیصل ، محمد عاقب ، محمد ساجد ، محمد شیراز ، مختیار احمد ، نیاز خان ، سید عمر شاہ ، ثاقب خان ، شہریار زیب ، سید سلمان اور طارق خان
خیبر پختونخوا پول بی:
ایبٹ آباد سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن:
عبدالرحمٰن ، آکاش ظفر ، ارسلان سجاد ، فیصل جدون ، فیاض خان ، گل رحمان ،حمیت اللہ ، حمزہ طارق ، حارث آصف ، حارث ملک ، محمد حسنات باجوہ ، مدثر خان ، محمد عابد ، محمد سلمان ، نصر اللہ خان ، سعد اعوان ، صفی اللہ ، زاہد رازق ، زین اسحاق اور زبیر علی
بونیر سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن:
انور علی ، عظمت علی خان ، باسط علی ، دانیال اقبال ، فواد علی ، افتخار ، عمران خان ، عرفان علی ، لیاقت علی خان ، محمد عزیز ، نائیک زادہ ، راشد خان ، سجاد علی ، سلمان علی ، سردار علی ، شفقت حسین ، شاہ کار خان ، واجد خان ، زاہد خان اور ضیاء الاسلام
اپر دیر سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن:
 بابر خان ، باچا اکمل ، بلال بادشاہ ، فرہاد اللہ ، امراج اللہ ، عمران محبوب ، کپتان علی ، مجید اللہ خان ، مہتاب علی شاہ ، محمد سہیل ، محمد عدنان ، محمد سعید ، مجتبیٰ رؤف ، نعمت اللہ ، نوشاد احمد ، سجاد خان ، عبید اللہ ، وقاص علی ، ذاکر اللہ اور ضیاء اللہ
ہری پور سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن:
 عدیل الرحمٰن ، انیس خان ، ارسلان احمد ، اویس طارق ، جمال خان ، کامران داؤد ، خرم شہزاد ، ملک مدثر علی ، مشال خان ، محمد آصف ، محمد فیضان ، محمد گل ، ناطق علی ، نعمان زیب ، راجہ زاہد ، رانا وسیم ، سردار وسیم ، تنویر احمد ، عثمان مصطفی اور وسیم اختر
مانسہرہ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن:
احمد نواز ، عامر حمزہ ، ارسلان اجمل ، عاطف ارشاد ، بلال احمد ، غلام حسنین ، اکرام اللہ ، خضر قدیر ، محمد اعظم فاروق ، محمد شعیب ، محبوب الرحمٰن ، مہروز رشید ، محب اللہ ، محسن رشید ، محمد عدیل ، قاسم علی شاہ ، سعد ارشاد ، شاہ زیب ، سید فہد شاہ اورضیاء الرحمن
صوابی سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن:
اسفند علی ، آصف خان ، بابر خان ، فرحان حسین ، فضل نواز ، حیدر علی ، حسن جمال ،حسین احمد ، جواد علی ، خالد علی ، خیام خان ، محمد اسد، محمد حنیف ، محمد ابراہیم ، محمد سعد ، نقش عزیز ، سنان اللہ خان ، شہباز خان ، سید حماد علی شاہ اور عمر صادق
خیبر پختونخوا پول سی
بنوں سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن:
عدنان خان ، اعزاز خان ، علی خان مروت ، ارشاد اللہ ، فواد خان ، انعام اللہ خان ، محمد اسفندیار خان ، محمد عاطف ، محمد اویس ، محمد خیام خان ، محمد سلمان ، محمد طاہر ، محمد وسیم خان ، محمد ذیشان خان ، رحیم اللہ ، سعید الرحمن ، طاہر زمان ، عثمان شاہ ، یاسر خان اور یاسر رحیم
ڈی آئی خان سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن:
عبداللہ ، احمد اسفند یار ، آصف علی ، ہارون صداقت ، جہانزیب خان ، کلیم اللہ ، محمد لقمان ، محمد نعیم سینئر، محمد عمر برکی ، محمد عثمان ، محمد زرک خان ، منیر احمد شاہ ، مصطفیٰ حنیف ، نصیر اللہ خان ، ناصر خان ، رحمان علی ، ریاض الدین ، سلیم اللہ برکی ، سمیع اللہ محسود اور سہراب خان
 خیبر سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن:
 عبدالوکیل خان ، عمران اللہ ، انعام اللہ ، انعام اللہ آفریدی ، جمعہ باز ، جنید خان آفریدی ، محمد انور آفریدی ، محمد اسحاق ، محمد کامران ، محمد نثار آفریدی ، محمد صادق ، نجیب اللہ خان آفریدی ، نور زمان آفریدی ، صدام آفریدی ، سعید خان ، ساجد خان ، سلیم آفریدی ، سمیع اللہ ، عثمان علی آفریدی اور ذوالقرنین
کوہاٹ سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن:
عادل شہزاد ، عاقب الرحمٰن ، فواد ارشاد ، حسنین خان ، جمشید جمال ، کامران قادر ، مہران علی شاہ ، محمد عبد الرحمٰن ، محمد داؤد ، محمد فیروز ، محمد حسنین ، محمد ابراہیم ، محمد شکیل شاہ، محمد وقاص نذیر ، محمد یٰسین ، ناصر فراز ، صمد ریاض ، سرمد دانش ، ولید خان اور ضیاء الرحمٰن
کرم سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن:
عبدالرؤف ، عابد علی ، فضل الرحمٰن ، حضرت اللہ ، عمران ، جنید خان ، کریم نور ، کوثر زمان ، خان اکبر ، محمود ، محمد ارشد ، محمد اشرف ، محمد عاطف ، محمد اکرام ، محمد جمشید ، محمد کمال ، محمد نعیم ، محمد یوسف ،مشتاق خان اور شاہد عزیز
مہمند سٹی کرکٹ ایسوسی ایشن:
 عبدالواجد ، عدنان خان ، آفاق آفریدی ، باسط خان ، فرحان خان ، فرمان اللہ ، گلمان خان ، حیدر جمال ، جنید احمد ، خان زیب ، محمد عباس، محمد نوید ، محمد سرور ، محمد طفیل ، نور صاحب ، رحیم اللہ ، سلمان خان جونیئر ، شیراز صافی ، سہیل خان آفریدی اور زبیر علی
وقت اشاعت : 23/06/2021 - 18:17:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :