پی ایس ایل 6 فائنل:کل ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائیگا

بدھ 23 جون 2021 20:46

پی ایس ایل 6 فائنل:کل ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائیگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کا فائنل (کل)جمعرات کو ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کی ٹیموں کے درمیان شیخ زید سٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز کوالیفائر میں اسلام یونائیٹڈ کو شکست دے کر پہلی بار فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ، ملتان سلطانز کی قیادت وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کرینگے ۔ پشاور زلمی نے ایلمنیٹر 1 میں دفاعی چمپئن کراچی کنگز جبکہ ایلمنیٹر 2 میں دو بار کی چمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر چوتھی بار فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ۔ دونوں ٹیموں کے درمیان فائنل جمعرات کو کھیلا جائیگا ۔
وقت اشاعت : 23/06/2021 - 20:46:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :