ایم سی ایل کے زیر اہتمام ٹی 10 میجر کرکٹ لیگ کل سے حنیف محمد اسٹیڈیم حافظ آبادمیں شروع ہو گی

بدھ 23 جون 2021 23:27

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جون2021ء) ایم سی ایل کے زیر اہتمام ٹی 10 میجر کرکٹ لیگ کل 25جون سے حنیف محمد اسٹیڈیم حافظ آبادمیں شروع ہو گی جس میں حافظ آبادسٹائلینز،لاہو رلائنز،فیصل آباد بیرز،کراچی شارق اور اسلام آباد ٹائیگرزکی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

(جاری ہے)

ٹورنا منٹ کے آرگنائزرز مبشر حسین اور عامر چٹھہ نے بتایا کہ حافظ آباد کی تاریخ میں پہلی بار منعقد ہونے والے T10کرکٹ لیگ میں نیشنل کھلاڑی حصہ لیں گے ۔روزانہ چار میچ کھیلے جائینگے جبکہ ٹورنا منٹ کا فائنل 27جون کو کھیلا جائیگا
وقت اشاعت : 23/06/2021 - 23:27:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :