غرور کا سر نیچا، کوہلی الیون کی شکست کے بعد بدتمیز بھارتی مداح پوری دنیا میں مذاق بن گیا

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کےدوران بھارتی مداح اسٹیڈیم میں کیوی کرکٹرز کیلئے غیر مناسب اشارے کرتا رہا

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 جون 2021 00:50

غرور کا سر نیچا، کوہلی الیون کی شکست کے بعد بدتمیز بھارتی مداح پوری دنیا میں مذاق بن گیا
سائوتھمپٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 23 جون 2021ء ) غرور کا سر نیچا، کوہلی الیون کی شکست کے بعد بدتمیز بھارتی مداح پوری دنیا میں مذاق بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق پہلی آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا گیا۔ سائوتھمپٹن میں کھیلے گئے فائنل میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود بھارتی شائقین کرکٹ نے غرور اور بدتمیزی کا مظاہرہ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل کےدوران ایک بھارتی مداح اسٹیڈیم میں کیوی کرکٹرز کیلئے غیر مناسب اشارے کرتا رہا۔ بعد ازاں بھارت کی شکست کے بعد اس بدتمیز بھارتی شخص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، اور پھر غرور و بدتمیزی کی انتہاء کرنے والے ہندوستانیوں کا خوب مزاق اڑایا گیا۔

(جاری ہے)



واضح رہے کہ اپنے گھر کے شیر بھارتی سورما نیو ٹرل گراونڈ پر ڈھیر ہو گئے، نیوزی لینڈ نے بھارت کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیت لی۔

نیوزی لینڈ اسی گراونڈ پر 2 سال پہلے ورلڈ کپ اٹھانے میں ناکام ہوا تھا۔ کین ولیمسن ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے والے پہلے کپتان بن گئے ہیں۔ ساؤتھمپٹن کے میدان کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے کیلئے 139 رنز ہدف دیا جو نیوزی لینڈ نے دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ کین ولیمسن نے 52 جب کہ روز ٹیلر نے 47 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

خیال رہے کہ بھارت اپنی دوسری اننگز میں محض 170 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔ بھارت کے 4 بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔ بھارت کی جانب سے رشپ پنٹ 41 اور روہت شرما 30 رنز بنا کر نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کے ٹم ساوتھی نے 4 ، ٹرینٹ بولٹ نے 3 وکٹیں جب کہ کائل جیمیسن نے 2 کھلاڑیوں کو آوَٹ کیا۔بارش سے متاثرہ میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا۔

بھارت نے اپنی پہلی اننگز میں 217 رنز بنائے، ویرات کوہلی 44، اجنکا راہانے 49 اور روہت شرما 34 رنز بنا کر نمایاں رہے۔نیوزی لینڈ کی جانب سے کائلی جیمسن نے پانچ جب کہ نیل ویگنر اور ٹرنٹ بولٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔بھارت کے 217 رنز کے جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم 249 رنز بنا سکی۔ اس طرح کیویز کو پہلی اننگز میں بھارت پر 32 رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔
وقت اشاعت : 24/06/2021 - 00:50:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :