کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی کاڈسٹرکٹ ایسٹ فٹ بال چمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پرمبارکباد

بدھ 9 جولائی 2014 18:27

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی کے صدر امیر محمد خان ودیگر عہدیداروں و ممبران نے ڈسٹرکٹ ایسٹ فٹ بال چمپئن شپ کے کامیاب انعقاد پر فٹ بال ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ایسٹ کے سیکریٹری عبیداللہ خان ،نائب صدر ضمیر الاسلام ،نائب صدر عبدالرحیم ،قائمقام صدر ایسٹ عبدالعزیز ودیگرتمام ممبران کو مبارکباد پیش کیااور چیف آرگنائزر سید عثمان شاہ کو فٹ بال کے حوالے سے خدمات پر خراج تحسین کرتے ہوئے کہا کہ ان ہی کی مرحون منٹ اور انتھک محنت اور کاوشوں کا کی بدولت ڈسٹرکٹ ایسٹ فٹ بال چمپئن شپ کا کامیاب انعقاد ممکن ہوسکا کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی کے عہدایداروں نے اُمید ظاہر کی ہے فٹ بال ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ایسٹ آئندہ بھی ایسے کامیاب ایونٹ کا انعقاد کرتی رہے گی جس کی وجہ سے نوجوان فٹ بالروں کو اپنی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنیکا موقع ملے گا اور شائقین فٹ بال کو ایک اچھی فٹ بال گیم دیکھنے کا موقع ملے گا کراچی فٹ بال ایکشن کمیٹی نے فٹ بال کے فروغ کے لئے فٹ بال ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ ایسٹ کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلا یا ۔

وقت اشاعت : 09/07/2014 - 18:27:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :