پشاور زلمی کے حیدر علی اور عمید آصف بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی پر پی ایس ایل 6 کے فائنل سے باہر

حیدر علی کو دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز سے بھی دستبردار کروالیا گیا،صہیب مقصود ان کی جگہ سکواڈ کا حصہ بنیں گے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 24 جون 2021 14:31

پشاور زلمی کے حیدر علی اور عمید آصف بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی پر پی ایس ایل 6 کے فائنل سے باہر
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 24 جون 2021ء ) پشاور زلمی کے حیدر علی اور عمید آصف بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی پر پی ایس ایل 6 کے فائنل سے باہر ہوگئے ہیں جب کہ حیدر علی کو دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے سکواڈ سے بھی باہر کردیا گیا ہے ۔ دونوں کھلاڑیوں نے ببل سے باہر لوگوں سے ملاقات کا اعتراف کرتے ہوئے سوشل ڈسٹنسنگ کی خلاف ورزی بھی مان لی یہ واقعہ بدھ کے روز پیش آیا اور بیرسٹر سلمان نصیر (پی سی بی ، چیف آپریٹنگ آفیسر) اور بابر حامد (ڈائریکٹر کمرشل) پر مشتمل ٹورنامنٹ کوویڈ 19 مینجمنٹ پینل نے یہ فیصلہ کیا ۔

دونوں کرکٹرز نے بائیو سیکیور ببل توڑنے کے بعد سکواڈ کے کسی کھلاڑی سے رابطہ نہیں کیا تھا اور انہیں کمرے میں تنہائی میں رکھا گیا تھا۔ حیدر علی کو انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے دوروں سے دستبردار کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چیف سلیکٹر محمد وسیم نے کپتان بابر اعظم اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کی مشاورت سے صہیب مقصود کو حیدر علی کی جگہ سکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔ صہیب مقصود نے پی ایس ایل 6 میں 11 میچوں میں 40.33 کی اوسط اور 153 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 363 رنز بنائے ہیں۔ صہیب نے 26 ون ڈے اور 20 ٹی ٹونٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے ، انہوں نے قومی ٹیم کے لیے آخری ٹی ٹونٹی میچ نیوزی لینڈ کیخلاف جنوری 2016ء میں ہیملٹن میں کھیلا تھا۔
وقت اشاعت : 24/06/2021 - 14:31:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :