دوسرے میچ میں پشاورد ریجن نے فیصل آبادکو29رنز سے ہرادیا

بدھ 9 جولائی 2014 20:09

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء)صوبائی حکومت اور فرنٹیئرکوربلوچستان کے زیر اہتما م ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ کوئٹہ2014 کے سلسلے میں گزشتہ روزبگٹی کرکٹ اسٹیڈیم کوئٹہ میں 02میچز کھیلے گئے۔پہلے میچ میں بہاولپورنے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں حیدرآباد ریجن کوجیتنے کیلئے157رنز کا ٹارگٹ دیا اور اس کے 10کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔

بہاولپورریجن کے محمدیاسرنے 84رنز اسکور کیئے۔ گل شیرنے 03 جبکہ غلام عباس نے 02 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں حیدرآبادریجن کی ٹیم صرف 100رنز پرآل آؤٹ ہوگئی۔ تاج وسان 30رنزبناکرٹاپ سکوررہے۔فیصل بن مبشر نے 04کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔بہاولپورریجن کے محمدیاسرنے شاندار84رنزبناکرمین آف دی میچ قرارپائے۔دوسرے میچ میں پشاورریجن نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورزمیں فیصل آبادریجن کوجیتنے کیلئے 157رنز کا ٹارگٹ دیا۔

(جاری ہے)

پشاورریجن کے نوازاحمدنے40 اورجمال الدین نے44رنز اسکور کیئے۔حسنین علی اورحسنین بخاری نے دو،دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں فیصل آبادریجن128 رنزبناسکی۔ فیصل آبادریجن کی طرف سے فرحان نے37اوروقار احمدنے 30رنزاسکورکیئے۔تاج ولی 04اورنورالامین نے02کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی۔تاج ولی چاروکٹیں لے کر مین آف دی میچ قرارپائے۔ آخرمیں مہمان خصوصی کرنل ریاض شاہد نے فخرزمان کو مین آف دی میچ کاایوارڈدیا۔واضح رہے کہ آج مورخہ 10جولائی کوکھیلے جانے والے میچ میں سدرن کمانڈ ٹیم کی جانب سے پاکستان ٹیسٹ کرکٹرمحمد خلیل اور ذوالقرنین حیدرملتان ریجن کیخلاف بلے بازی کریں گے۔

وقت اشاعت : 09/07/2014 - 20:09:23