ڈی سی گولڈ کپ بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا آغاز

جمعرات 24 جون 2021 23:17

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2021ء) ڈی سی گولڈ کپ ڈسٹرکٹ پشاور بیڈمنٹن چیمپئن شپ قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئی جس میں سو سے زائد مرد وخواتین کھلاڑی منز سنگل ،منز ڈبل ،ویمن سنگل ویمنز ڈبل ، انڈر13 سنگل اور انڈر19 سنگل کے مقابلوں میں شریک ہیں ، ان مقابلوں کا باضابط افتتاح ڈپٹی کمشنر پشاور کپٹن(ر )خالد محمود نے کیا ان کے ہمراہ پراجیکٹ ڈائریکٹر ایک ہزار کھیلوں کی سہولیات مراد علی مہمند ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر تحسین الله ، صوبائی بیڈمنٹن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری امجد خان ، ایڈمن آفیسر سید جعفر شا ہ، بیڈمنٹن کوچز حیات الله ، ندیم احمد سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس پشاور اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن پشاورکے تعاون سے ڈی سی گولڈ کپ ڈسٹرکٹ پشاور بیڈمنٹن چیمپئن شپ طارق ودود بیڈمنٹن ہال قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاورمیں شروع ہوگئی افتتاحی روز کھیلے گئے مقابلوں میں انڈر13 سنگل کیٹگری میں حسیب نے عبدالله کو اکیس گیار ہ اور اکیس پندرہ سے شکست دی ، سعد نے ابوبکر کو اکیس انیس اور اکیس سترہ سے ہرایا ،مسعود احمد موئد کو اکیس ستر ہ اور اکیس انیس سے شکست دی جبک ہمدان نے ایمل کو اکیس سولہ اور اکیس سترہ سے شکست دیکر آگلے مرحلے تک رسائی حاصل کی، اسی طرح انڈر19 بوائز سنگل میں حاشر نے شایا ن کو اکیس پندر ہ اور اکیس انیس سے شکست دی ، سہیل نے عثمان کو اکیس پندر اور اکیس سولہ سے شکست دی ،شعیب نے افضل کو اکیس سولہ اور اکیس پندر ہ سے شکست دیکر اگلے مرحلے تک رسائی حاصل کی ۔

وقت اشاعت : 24/06/2021 - 23:17:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :