بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ ،بنگلہ دیش پہلی مرتبہ شرکت کرے گا

بدھ 9 جولائی 2014 21:01

ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 9جولائی 2014ء) جنوبی افریقہ میں رواں سال ہونے والے بلائنڈ ورلڈکپ میں بنگلا دیش کی ٹیم پہلی مرتبہ شرکت کرے گی جبکہ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ نے میگا ایونٹ میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

(جاری ہے)

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائینڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کے مطابق رواں سال جنوبی افریقہ میں 25 نومبر سے 9 دسمبر تک ہونیوالے بلائنڈ ورلڈکپ میں 6 ممالک نے شرکت کی تصدیق کردی جن میں آسٹریلیا ، جنوبی افریقہ، بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور دفاعی چیمپین پاکستان شامل ہیں۔

اسی طرح انگلینڈ نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ بہت جلد شرکت کی تصدیق کرے گا جبکہ نیپال نے اگست تک وقت مانگ لیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ویسٹ انڈیز اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں نے 2006ء کے ورلڈ کپ میں حصہ لیا تھا تاہم اس ورلڈکپ میں دونوں ممالک نے شرکت سے انکار کردیا۔

وقت اشاعت : 09/07/2014 - 21:01:21

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :