کرونا کے گڑھ بھارت سے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی میزبانی چھین لی گئی، ٹورنامنٹ اب اسلامی ملک میں ہوگا

آئی سی سی نے ٹورنامنٹ کی منتقلی کا حتمی فیصلہ کر لیا، رواں سال کا سب سے بڑا کرکٹ ایوںٹ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہو گا

muhammad ali محمد علی جمعہ 25 جون 2021 21:32

کرونا کے گڑھ بھارت سے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کی میزبانی چھین لی گئی، ٹورنامنٹ اب اسلامی ملک میں ہوگا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جون2021ء) کرونا کے گڑھ بھارت سے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی چھین لی گئی۔ عالمی میڈیا کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق کرونا کے گڑھ بھارت سے رواں سال کرکٹ کے سب سے بڑے ایونٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی باقاعدہ طور پر چھین لی گئی ہے۔ اس حوالے سے آئی سی سی نے حتمی فیصلہ کر لیا، ٹورنامنٹ اب 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں منعقد ہو گا۔

متحدہ عرب امارات کو اپریل میں ہی ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی کیلئے تیاری کرنے کا اشارہ مل گیا تھا۔ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ رواں برس اکتوبر ،نومبر میں بھارت میں کھیلا جانا تھا، جہاں پر اس وقت کرونا وائرس بے قابو ہوچکا۔ ماہرین نے خبردار کیا کہ بھارت میں نومبر میں کورونا کی تیسری لہر آنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

اس صورتحال کے پیش نظر متحدہ عرب امارات کو میگا ایونٹ کے لیے سٹینڈ بائی پر رکھا گیا تھا، گزشتہ ماہ آئی سی سی نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے متحدہ عرب امارات میں انعقاد کیلئے اماراتی بورڈ سے رابطہ کیا تھا اور دونوں کے درمیان 80 سے 90 فیصد معاملات طے پاگئے تھے، اور اب امارات کو ٹورنامنٹ کی باقاعدہ میزبانی سونپ دی گئی ہے۔

سری لنکا نے بھی متبادل وینیو کے طور پر اپنی خدمات پیش کی تھیں تاہم آبادی کی کمی اور نوجوانوں کی اکثریت ہونے کی وجہ سے متحدہ عرب امارات کو ترجیح دی گئی۔ یہاں واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد 4 سال کے وقفے کے بعد گزشتہ برس آسٹریلیا میں ہونا تھا، تاہم کرونا وبا کے پھیلاو کی وجہ سے ٹورنامنٹ ملتوی کر دیا گیا۔ اب رواں سال 5 سال کے وقفے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا انعقاد ہو گا، جس میں ویسٹ انڈیز اپنے ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔
وقت اشاعت : 25/06/2021 - 21:32:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :