ڈاکڑ ایم اے شا ہ نائٹ ٹرافی میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے

جمعرات 10 جولائی 2014 19:50

کراچی (اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10جولائی 2014ء) اصغر علی شاہ اسٹیڈیپ پر جاری ڈاکڑ ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے۔ ڈالر ایسٹ کربلا ہیروز کو 13 رنز سے اور کربلا ہیروز نے زداری کرکٹ اکیڈمی کو 85 رنز سے شکست دے دی۔ دن میں کھیلے جانے والے پہلے میچ میں ڈالرایسٹ سی سی نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔

علی سرفراز نے 7 چوکوں کی 66 رنز اور عمر صدیق نے 64 رنز اسکور کےئے جسمیں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ نصیر خان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں کربلاہیروز کی ٹیم 9 وکٹوں پر 153 رنز بناسکی۔ عابد خان نے 44 اور بسم اللہ خان نے 41 رنز اسکور کرلئے۔ حسن محمود اور طحہ ممسا نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں۔ نائٹ میں کھیلے جانے والے میچ میں زواری کرکٹ اکیڈمی کو کربلا ہیروز کے سامنے 85 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

کربلاہیروزنے پہلی بیٹنگ میں مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 162 رنز بنائے۔ آصف علی نے 5 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 50 رنز عمدہ اننگ کھیلی، خش دل شاہ نے 22 اور دریا خان نے 21 رنز بنائے۔ عثمان نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ جوابی بیٹنگ زواری کرکٹ اکیڈمی 14.2 اوورز میں صرف 77 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اجمل عمر 24 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکور رہے۔ آصف علی اور خوش دل شاہ نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں۔امپائرز شکیل احمد، محمد یونس تھے۔ اسکورر محمد علی لاکھا کمنٹیٹڑ تبسم آفتاب۔

وقت اشاعت : 10/07/2014 - 19:50:19