دورہ سری لنکا کی تیاریوں کیلئے قومی کرکٹ کا تربیتی کیمپ 19جولائی سے شروع ہوگا

جمعرات 10 جولائی 2014 19:50

لاہور( اُردو پوائنٹ تاز ترین اخبار۔ 10جولائی 2014ء) دورہ سری لنکا کی تیاریوں کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ ہیڈ کوچ وقار یونس کی سربراہی میں 19جولائی کو شروع ہوگا جو26جولائی تک جاری رہے گا ، قومی ٹیم کیلئے غیر ملکی بیٹنگ اور فیلڈنگ کوچ 15جولائی کو پاکستان پہنچ جائیں گے جو 19جولائی سے شروع ہونیوالے کیمپ کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔

(جاری ہے)

قومی ٹیم دو اگست کو دورہ سر ی لنکا کے لئے روانگی ہو گی ۔

وقت اشاعت : 10/07/2014 - 19:50:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :