بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی پر سری لنکن کھلاڑیوں کوشل مینڈس ،گنتھالیاکا ،ڈیکویلا معطل ،انگلینڈ سے گھر بھیج دیا گیا

کھلاڑیوں نے باہر جانے کا اعتراف کردیا، انکوائری سے قبل انہیں معطل کیا ہے: نائب صدر سری لنکن کرکٹ موہن ڈی سلوا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 28 جون 2021 16:27

بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی پر سری لنکن کھلاڑیوں کوشل مینڈس ،گنتھالیاکا ،ڈیکویلا معطل ،انگلینڈ سے گھر بھیج دیا گیا
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 28 جون 2021ء ) سری لنکا کرکٹ (ایس ایل سی) نے اتوار کی شب ڈرہم میں ٹیم کے بائیو سیکیور ببل کی خلاف ورزی کرنے کا اعتراف کرنے کے بعد نیروشان ڈیکویلا ، کوشل مینڈس اور دنشکا گناتیلکا کو معطل کردیا ہے۔ ان تینوں کو دورہ انگلینڈ سے فوری طور پر گھر روانہ کیا جا رہا ہے۔ ٹیم مینجمنٹ نے سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو سامنے آنے کے بعد تفتیش کی ہے جس میں مینڈس اور ڈیکویلا کو ڈرہم میں عوامی جگہ سے باہر دکھایا گیا ہے۔

گونااتھلاکا اس ویڈیو میں شامل نہیں تھے لیکن منگل کو سیریز کے پہلے ون ڈے سے قبل انہیں دیگر 2 کھلاڑیوں کے ساتھ معطل کردیا گیا ہے۔ دوسری طرف ابھی اس حوالے سے فیصلہ ہونا باقی ہے کہ آیا ان تینوں کھلاڑیوں کا بائیو سیکیور ببل میں موجود دوسروں سے کوئی رابطہ تھا یا نہیں۔

(جاری ہے)

ایس ایل سی کے نائب صدر موہن ڈی سلوا نے کہا کہ انکوائری سے قبل کھلاڑیوں کو معطل کردیا گیا ہے لیکن انہوں نے باہر جانے کا اعتراف کیا ہے، انہیں فوری طور پر دورے سے واپس بلا لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ انگلینڈ میں سری لنکا کا برا وقت گزر رہا ہے۔ انہیں اپنی پرفارمنس پر ملک کی کرکٹ برادری اور عوام کی جانب سے پہلے ہی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے اور اب ان کے برتاؤ کے بارے میں بھی سوالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔                                                      
وقت اشاعت : 28/06/2021 - 16:27:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :