ٹم ساؤتھی کا کینسر میں مبتلا 8 سالہ بچی کے علاج کیلئے اپنی شرٹ نیلام کرنے کا اعلان

نیلامی کی پہلی بولی 3500 ڈالر رکھی گئی ہے، کیسنر کی خاص قسم نیوروبلاسٹوما میں مبتلا ہولی کے علاج کیلئے 5 سے 8.5 لاکھ تک اخراجات آنے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 29 جون 2021 13:50

ٹم ساؤتھی کا کینسر میں مبتلا 8 سالہ بچی کے علاج کیلئے اپنی شرٹ نیلام کرنے کا اعلان
آکلینڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 29 جون 2021ء ) آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارتی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کرنے والے کیوی فاسٹ بولر ٹم ساؤتھی کینسر میں مبتلا بچی کی مدد کو آگئے۔ 8 سالہ ہولی بیٹی کو نیوروبلاسٹوما کی تشخیص ہوئی جسے کیسنر کی انتہائی خطرناک قسم مانا جاتا ہے۔ ٹم ساؤتھی کا کہنا تھا کہ میرے گھر والوں کو ہولی کی کہانی کے بارے میں کچھ سال پہلے کرکٹ برادری کے ذریعے معلوم ہوئی، میں نے ہمیشہ ہولی کے خاندان والوں کی ثابت قدمی اور مثبت رویہ دیکھا، بعد میں مجھے جب پتہ چلا کہ ہولی کو مزید علاج کی ضرورت ہے تو میں نے ان کی مدد کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کی۔

اس موقع پر مجھے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن میں استعمال کی جانے والی شرٹ کو فروخت کرنے کا خیال آیا، اس شرٹ پر مجھ سمیت مارٹن گپٹل اور ٹام بلنڈل سمیت کئی کرکٹرز نے دستخط کئے ہیں، نیلامی کی پہلی بولی 3500 ڈالر رکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ٹم ساؤتھی کا مزید کہنا تھا کہ نیلامی میں قوس قزح کی گرپ والا خصوصی بیٹ بھی رکھا گیا ہے تاکہ ہولی کے علاج کے لئے زیادہ سے زیادہ فنڈز جمع کیے جاسکیں ، اس شرٹ کی نیلامی 8 جولائی کو ہوگی۔ کیسنر کی خاص مرض میں مبتلا ہولی کے علاج کے لئے 5 سے ساڑھے 8 لاکھ تک اخراجات آنے ہیں۔ دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے کھلاڑیوں کے دستخط شدہ شرٹ کی مختصر ویڈیو جاری کی گئی ہے۔
وقت اشاعت : 29/06/2021 - 13:50:17

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :