شکیب الحسن کی بدتمیزی سے نالاں آفیشل نے امپائرنگ کو خیرباد کہہ دیا

اس بے عزتی، کھلاڑیوں کے متکبرانہ رویے کے پیش نظر آئندہ امپائرنگ نہیں کروںگا :منیزالرحمان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 1 جولائی 2021 12:38

شکیب الحسن کی بدتمیزی سے نالاں آفیشل نے امپائرنگ کو خیرباد کہہ دیا
ڈھاکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم جولائی 2021ء ) بنگلا دیش کے سٹار کرکٹر شکیب الحسن کے ساتھ تنازع کا شکار ہونے والے منیزالرحمان نے امپائرنگ چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے ۔ ڈھاکا پریمیئر لیگ میں بنگلا دیشی سٹار شکیب الحسن کے ساتھ تنازع کا شکار ہونے والے منیزالرحمان نے امپائرنگ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے سابق کپتان پر نامناسب رویے پر 20 ہزار جرمانہ بھی عائد کیا تھا، منیزالرحمان نے دعویٰ کیا کہ وہ اس بے عزتی اور کھلاڑیوں کے متکبرانہ رویے کے پیش نظر اب امپائرنگ نہیں کریں گے، انھوں نے بی سی بی کے امپائرز ڈویژنز کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔

یاد رہے کہ ڈھاکہ میں جاری بنگلہ دیش ڈویژن پریمیئرلیگ میں محمڈین سپورٹس کلب کے 34 سالہ کپتان شکیب الحسن نے ابہانی لمیٹیڈ کے خلاف میچ میں اپیل رد کیے جانے پر امپائر کے سامنے لگی وکٹوں کو ٹھوکرمار کر اپنے ناراضگی کا اظہارکیا۔

(جاری ہے)

اسی میچ میں شکیب الحسن نے دوسری بار ایسی حرکت کی اورامپائر کے ناٹ آوٹ دینے پر کور پوائنٹ سے بھاگتے ہوئے شکیب الحسن نے تینوں وکٹیں زمین سے اکھاڑ کرپٹخ دیں تھیں۔

شکیب الحسن نے مخالف ٹیم کے کوچ خالد محمد جو بنگلہ دیش بورڈ کے ڈائریکٹربھی ہیں، سے بھی تلخ جملوں کے تبادلہ کیا۔ میچ کے اختتام پرانہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے معافی بھی مانگی جس کے بعد بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ان پر 3 میچز کی پابندی اور 5800 امریکی ڈالرز جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔   
وقت اشاعت : 01/07/2021 - 12:38:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :