لارڈز 10 جولائی کو پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے میں 100 فیصد کرائوڈ کیساتھ میزبانی کریگا

میچ کے دوران سوشل ڈسٹنسنگ پروٹوکول لاگو نہیں کیا جائیگا لیکن لوگوں کو ماسک پہننے کا مشورہ دیا جائیگا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 1 جولائی 2021 12:58

لارڈز 10 جولائی کو پاکستان کیخلاف دوسرے ون ڈے میں 100 فیصد کرائوڈ کیساتھ میزبانی کریگا
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم جولائی 2021ء ) لارڈز کرکٹ گراؤنڈ 10 جولائی کو پاکستان کے خلاف شیڈول دوسرے ون ڈے میں 100 فیصد کرائوڈ کی میزبانی کرے گا۔ ایک کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کا دوسرا ون ڈے برطانوی حکومت کے ایونٹ ریسرچ پروگرام (ERP) میں شامل کیا گیا ہے۔ ستمبر 2019ء کے بعد یہ پہلا موقع ہوگا جب برطانیہ میں کھیلوں کے ایک مقابلے میں 100 فیصد شائقین شامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

میچ کے دوران کسی بھی طرح کا سوشل ڈسٹنسنگ پروٹوکول کو لاگو نہیں کیا جائے گا لیکن لوگوں کو ماسک پہننے کا مشورہ دیا جائے گا۔ 11 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ٹکٹ ہولڈرز کو حالیہ منفی پس منظر کے پیش نظر کورونا ٹیسٹ کا ثبوت ، مکمل ویکسینیشن کا ثبوت یا آخری 180 دنوں میں لیا گیا پی سی آر ٹیسٹ کے مثبت نتیجہ کے ذریعے قدرتی استثنیٰ کا ثبوت فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اس سے قبل انگلینڈ اور پاکستان کے مابین ایجبسٹن کے میدان میں کھیلے جانے والے تیسرے ون ڈے میں 80 فیصد کرائوڈ کو شرکت کی اجازت دی گئی تھی۔                                                                                                                                                                           
وقت اشاعت : 01/07/2021 - 12:58:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :