اسد شفیق تکنیکی خامیاں دور کرکے کم بیک کرنے کے لیے پرعزم

نیشنل ہائی پرفارمنس میں محمد یوسف کے ساتھ ہونے والی نشت فائدہ مند رہی،خامیوں پر کام جاری ہے: مڈل آرڈر بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 3 جولائی 2021 17:41

اسد شفیق تکنیکی خامیاں دور کرکے کم بیک کرنے کے لیے پرعزم
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 جولائی 2021ء ) ایک سال سے قومی ٹیم میں جگہ پانے میں ناکام رہنے والے ٹیسٹ کرکٹر اسد شفیق نے بیٹنگ خامیوں کو دور کرکے زبردست کم بیک کو ہدف بنا لیا۔ 2010ء سے 2020ء کے دوران 77 ٹیسٹ میچز میں 12 سنچریوں کی مدد سے 4660 رنز بنانے والے دائیں ہاتھ کے 35 سالہ بلے باز اسد شفیق نے اعتراف کیا کہ ان کی بیٹنگ تکنیک میں کچھ مسائل تھے جن کی وجہ سے وہ توقعات کے مطابق پرفارم نہیں کرپا رہے تھے ، نیشنل ہائی پرفارمنس میں محمد یوسف کے ساتھ ہونے والی نشت بہت مفید رہی جس میں ویڈیوز دیکھ کر انہوں نے بیٹنگ کی کچھ چیزوں کو بہتر بنانے کے لیے رہنمائی کی۔

(جاری ہے)

اسد شفیق نے کہا کہ باہر جاتی گیند کو کھیلتے وقت ان کی باڈی بہت اوپن ہورہی تھی جسے سائیڈ آن رکھنے پر کام ہورہا ہے، بال کی ریلیز سے پہلے فرنٹ فٹ پر جارہا تھا ، اس خامی کو بھی دور کرنے پر توجہ مرکوز ہے۔ اگست 2020ء میں انگلینڈ کے خلاف اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے دھیمے مزاج کے اسد شفیق نے کہا کہ محمد یوسف کی رہنمائی سے ان کے اعتماد میں بہت اضافہ ہواہے، اب کوشش ہے کہ جلد سے جلد ان چیزوں پر محنت کرکے قومی ٹیم میں جب بھی واپس آؤں تو پھر باہر نہ ہوں۔                                                                                                                      
وقت اشاعت : 03/07/2021 - 17:41:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :