فٹنس مسائل سے دوچار حارث سہیل کی پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک

8 جولائی کو شیڈول پہلے ون ڈے میں حارث سہیل کی جگہ مڈل آرڈر میں صہیب مقصود کو موقع دیا جا سکتا ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 5 جولائی 2021 12:25

فٹنس مسائل سے دوچار حارث سہیل کی پہلے ون ڈے میں شرکت مشکوک
ڈربی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 جولائی 2021ء ) پاکستانی بیٹسمین حارث سہیل انگلینڈ پہنچنے کے بعد فٹنس مسائل سے دوچار ہوگئے، پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق حارث سہیل بائیں ٹانگ میں درد محسوس کر رہے ہیں، وہ آج اور کل قومی ٹیم کے ٹریننگ سیشنز میں شریک نہیں ہوں گے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے بتایا کہ حارث سہیل نے ٹانگ میں تکلیف کے باعث دونوں انٹرا سکواڈز میچز میں بھی حصہ نہیں لیا تھا، ان کے ری ہیب سیشنز کا آغاز کر دیا گیا ہے اور ایم آر آئی سکین منگل کے روز کارڈف میں ہوگا۔

کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ سی ٹی سکین رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ہی حارث سہیل کے پہلے ایک روزہ میچ میں دستیابی کا فیصلہ ہوگا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انگلینڈ کے خلاف 8 جولائی کو شیڈول پہلے ون ڈے میں حارث سہیل کی جگہ مڈل آرڈر میں صہیب مقصود کو موقع دیا جا سکتا ہے۔                                                                                                                                                   
وقت اشاعت : 05/07/2021 - 12:25:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :