ایشیائی ممالک میں ٹیسٹ سیریز کھلاڑیوں کو تھکا دیتی ہے :سٹیو سمتھ

ایشیز سیریز کے بعد برصغیر کا دورہ آسان نہیں ہوتا،برصغیر میں کھیلنا چیلنج، ٹیسٹ پلیئرز کا امتحان ہوتا ہے: سابق کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 5 جولائی 2021 13:19

ایشیائی ممالک میں ٹیسٹ سیریز کھلاڑیوں کو تھکا دیتی ہے :سٹیو سمتھ
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 5 جولائی 2021ء ) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سٹیو سمتھ نے ایشیائی ممالک میں ٹیسٹ سیریز کو چیلنج قرار دیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کو 2021ء سے 2023ء کے دوران دوسری ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ایشیائی ٹیموں کے خلاف ان کے میدانوں میں 8 ٹیسٹ کھیلنے ہیں، آسٹریلیا کے بھارت میں 4، پاکستان اور سری لنکا میں 2، 2 ٹیسٹ شیڈول ہیں۔

32 سالہ سٹیو سمتھ نے کہا ہے کہ برصغیر میں سیریز جسمانی، ذہنی اور جذباتی طور پر تھکا دیتی ہیں، اگلا فیوچر ٹورز پروگرام سخت ہے، ایشیز سیریز کے بعد برصغیر کا دورہ آسان نہیں ہوتا۔

(جاری ہے)

سٹیو سمتھ نے کہا ہے کہ برصغیر میں کھیلنا ایک چیلنج ہوتا ہے، یہ ٹیسٹ پلیئرز کا امتحان ہوتا ہے، اگلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہمیں اچھا کھیل پیش کرنا ہے۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم کا اگلے سال فروری میں پاکستان کا دورہ شیڈول ہے، آسٹریلیا نے آخری مرتبہ 1998ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا جس کے بعد پاکستان نے کینگروز کے خلاف اپنی ہوم سیریز 2014ء اور 2018ء میں متحدہ عرب امارات میں کھیلیں۔

                                                                                                                                                                 
وقت اشاعت : 05/07/2021 - 13:19:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :