ایم ایس دھونی نیند میں بھی پب جی کھیلتے رہتے ہیں: اہلیہ ساکشی دھونی

بیڈ روم میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ دھونی ان سے گفتگو کررہے ہیں لیکن اصل میں وہ ہیڈ فون لگائے گیم میں لوگوں سے گفتگو کررہے ہوتے ہیں:انٹرویو

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 6 جولائی 2021 13:24

ایم ایس دھونی نیند میں بھی پب جی کھیلتے رہتے ہیں: اہلیہ ساکشی دھونی
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 جولائی 2021ء ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی کی اہلیہ ساکشی دھونی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے شوہر سوتے ہوئے بھی ’پب جی‘ کھیل رہے ہوتے ہیں اور اسی کے بارے میں بڑبڑاتے رہتے ہیں۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں ساکشی نے 39 سالہ ایم ایس دھونی سے متعلق کہا کہ وہ ویڈیو گیم کھیلنے کے بے حد شوقین ہیں، پب جی نے انہیں اس قدر اپنے سحر میں جکڑا ہوا ہے کہ وہ رات کو گہری نیند میں بھی پب جی کے حوالے سے باتیں کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بیڈ روم میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ انہیں لگتا ہے کہ دھونی ان سے گفتگو کررہے ہیں لیکن اصل میں وہ کانوں میں ہیڈ فون لگائے گیم میں لوگوں سے گفتگو میں مصروف ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ جوڑے نے حال ہی میں اپنی شادی کی 11 ویں سالگرہ منائی ہے، مہندرا سنگھ دھونی اور ساکشی 4 جولائی 2010ء کو رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے،ان کی ایک بیٹی زیوا دھونی ہے جو فروری 2015ء میں پیدا ہوئی تھی۔                                                                                      
وقت اشاعت : 06/07/2021 - 13:24:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :