کپتان این مورگن سمیت انگلش کرکٹ ٹیم کے 7 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے

3 کھلاڑیوں اور 4 ارکان کے ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد سکواڈ کو قرنطینہ میں بھیج دیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 6 جولائی 2021 13:33

کپتان این مورگن سمیت انگلش کرکٹ ٹیم کے 7 ارکان کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 جولائی 2021ء ) انگلینڈ کے وائٹ بال سکواڈز کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کے 7 کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز کے آغاز سے دو دن قبل انہیں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔ 3 برطانوی کرکٹرز اور مینجمنٹ کے 4 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے ۔ ای سی بی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پبلک ہیلتھ انگلینڈ ، پبلک ہیلتھ ویلز اور برسٹل لوکل ہیلتھ اتھارٹی کے اشتراک سے متاثرہ افراد اب 4 جولائی سے قرنطینہ میں رہیں گے ۔

ای سی بی کا مزید کہنا تھا کہ سکواڈ کو دیگر ممبران کو بھی ان کے ساتھ رابطے میں رہنے کی وجہ سے قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ہے۔ ای سی بی نے تصدیق کی کہ پاکستان کے خلاف محدود اوورز کی سیریز پلان کے تحت کھیلی جائے گی ، بین سٹوکس کی شیڈول سے قبل بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی ہوگی اور وہ نئی ون ڈے ٹیم کی کپتانی کریں گے جس کا اعلان برطانوی وقت کے مطابق صبح 11 بجے کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

متعدد کھلاڑیوں کو نئے سکواڈ میں شامل ہونے کے لئے کاؤنٹی چیمپئن شپ کے جاری راؤنڈ سے باہر نکالا گیا ہے اور نئے سکواڈ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے کورونا ٹیسٹ کروایا جائے گا۔واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان پہلا ایک روزہ میچ 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔                                                                                                    
وقت اشاعت : 06/07/2021 - 13:33:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :