حارث سہیل انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے سے باہر

مسلز میں کھنچاؤ کے باعث 2 پریکٹس میچزبھی نہیں کھیل سکے تھے، مڈل آرڈر بلے باز کی جگہ سعود شکیل کو موقع دیئے جانے کا امکان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 6 جولائی 2021 14:43

حارث سہیل انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے سے باہر
ڈربی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 6 جولائی 2021ء ) قومی کرکٹر حارث سہیل انگلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے سے باہر ہوگئے ہیں۔ حارث سہیل مسلز میں کھینچاؤ کے باعث 2 پریکٹس میچز نہیں کھیل سکے۔ حارث سہیل کی ایم آر آئی بدھ کے روز ہوگی اور ڈاکٹرز نے انہیں آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حارث سہیل کی جگہ سعود شکیل کو موقع دئیے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز 8 جولائی سے ہوگا جس کے بعد 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے 7 اراکین کے کورونا ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں۔ جن کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ان میں تین کھلاڑی اور چارآفیشلزشامل ہیں۔ انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے مطابق پاکستان کیساتھ 8 جولائی سے شروع ہونےوالی ون ڈے سیریز کی قیادت اب بین سٹوکس کریں گے۔

(جاری ہے)

کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے کھلاڑی اور دیگر افراد کے نام نہیں بتائے گئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کورونا مثبت آنے والے افراد قرنطینہ کریں گے جب کہ انگلینڈ ٹیم کے باقی قریبی ارکان کو بھی آئسولیشن میں بھیجا جائے گا۔ ای سی بی کے مطابق پاکستان انگلینڈ سیریز شیڈول کے مطابق ہوگی جس کے لیے بین سٹوکس کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے اور وہ ٹیم کی قیادت کریں گے جب کہ نئے سکواڈ کا اعلان بھی آج ہی کردیا جائے گا۔
وقت اشاعت : 06/07/2021 - 14:43:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :