یورو کپ ، جرمنی کی شکست پر دل شکستہ بچی کیلئے 36ہزار پاؤنڈ کا انعام

خواہش ہے اس جرمن بچی کے والدین یہ پیسے اس پر خرچ کریں تاکہ اسے پتا چل سکے ہر برطانوی برا نہیں ہے:جوئل ہِیوز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 8 جولائی 2021 14:37

یورو کپ ، جرمنی کی شکست پر دل شکستہ بچی کیلئے 36ہزار پاؤنڈ کا انعام
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 جولائی 2021ء ) برطانوی شہریوں نے یورو کپ میں جرمن ٹیم کو سپورٹ کرنے والی چھوٹی بچی کی دل جوئی کیلئے 36 ہزار پاؤنڈ کی خطیر رقم اکھٹی کرلی۔ یہ 9 سال بچی برطانیہ کے ہاتھوں جرمنی کی شکست پر دل گرفتہ ہو کر پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی تھی۔ خیال رہے کہ یورو کپ 2021ء کا یہ اہم میچ لندن کے تاریخی ویمبلی سٹیڈیم میں کھیلا گیا تھا۔

اس میچ میں برطانوی ٹیم نے جرمنی کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کر دیا تھا۔ یہ میچ دیکھنے ایک 9 سالہ بچی بھی آئی ہوئی تھی جو جرمنی کی بھرپور سپورٹ کر رہی تھی، ٹیم ہارتے ہی بچی پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی۔ اس موقع پر کیمروں نے یہ لمحات محفوظ کرکے انھیں براہ راست چلانا شروع کر دیا اور ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ پوری دنیا برطانوی ٹیم کی فتح کو بھول کر اس بچی کی معصومیت کے بارے میں باتیں کرنے لگی لیکن کچھ سوشل میڈیا صارفین نے انٹرنیٹ پر اس بچی کی خوب ممیز بنائی تو اس کا دفاع کرنے کیلئے بعض برطانوی صارفین ہی میدان میں اترے اور انہوں نے بچی کیلئے آن لائن مہم چلانا شروع کر دی۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں برطانیہ کے علاقے ویلز کے رہائشی جوئل ہِیوز نے ’کراؤڈ فنڈ‘ مہم کا آغاز کیا۔ اس مہم کیلئے انہوں نے ہی سب سے پہلے 500 پاؤنڈ کی رقم جمع کرکے بچی کو بطور تحفہ پیش کی تاہم دیکھتے ہی دیکھتے اس مہم میں دیگر شہریوں نے بھی اس مہم میں حصہ لیا اور 36 ہزار پاؤنڈ اکھٹے ہو گئے۔ برطانوی شہری ہیوز کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ میری خواہش ہے کہ اس جرمن بچی کے والدین یہ پیسے اس پر خرچ کریں تاکہ اسے پتا چل سکے ہر برطانوی برا نہیں ہے، ہم میں سے بہت سے لوگ دوسروں کا خیال رکھنے والے بھی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انھیں ابھی تک اس بچی کے بارے میں علم نہیں ہے کہ وہ کہاں کی رہنے والی ہے لیکن مجھے پوری امید ہے کہ جلد سے جلد اسکی شناخت کے بارے میں پتا چل جائیگا۔
وقت اشاعت : 08/07/2021 - 14:37:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :