سرجیو راموس نے پی ایس جی کے ساتھ 2 سالہ معاہدہ کرلیا

گزشتہ ماہ ریال میڈرڈ کی جانب سے نئے معاہدے کی پیشکش واپس لینے کے بعد 35 سالہ راموس نے اسے خیرباد کہ دیا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 8 جولائی 2021 15:00

سرجیو راموس نے پی ایس جی کے ساتھ 2 سالہ معاہدہ کرلیا
پیرس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 8 جولائی 2021ء ) ریال میڈرڈ کے لیجنڈ اور سپین کے دفاعی کھلاڑی سرجیو راموس نے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کے ساتھ دو سالہ معاہدہ کیا ہے۔ گزشتہ ماہ ریال میڈرڈ کلب کی جانب سے نئے معاہدے کی پیش کش واپس لینے کے بعد 35 سالہ راموس نے اسے خیر باد کہ دیا تھا ۔
واضح رہے کہ سرجیو راموس 2005ء سے اب تک سپین کے لیے 180 میچز میں 23 گول سکور کرچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ ورلڈ کپ 2010ء اور یورو 2008ء اور 2012ء کی فاتح سپینش ٹیموں کے بھی اہم رکن رہے ہیں ۔ سرجیو راموس نے اپنے پروفیشنل فٹبال کیریئر کا آغاز 2003ء میں سویلیا بی کی ٹیم کے لیے کیا اور 26 میچز میں 2 گول سکور کیے جس کے بعد 05-2004ء میں انہوں نے سویلیا کی ٹیم کے لیے 39 میچز میں بھی 2 گول سکور کیے، اسی سال انہوں نے ریال میڈرڈ کے ساتھ معاہدہ کرلیا جس کے بعد وہ ریال میڈرڈ کے اہم ترین کھلاڑیوں میں شمار ہونے لگے اور مایہ ناز کلب کے لیے انہوں نے 469 میچز میں 72 گول سکور کیے ۔                                                                                                                               
وقت اشاعت : 08/07/2021 - 15:00:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :