قومی انڈر 23 فٹ بال چمپئن شپ میں سندھ سینٹس اور بلوچستان زوراور نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

ہفتہ 10 جولائی 2021 00:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2021ء) قومی انڈر 23 فٹ بال چیمپیئن شپ میں سندھ سینٹس اور بلوچستان زوراور نے اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ قومی انڈر 23 فٹ بال چمپئن شپ میں گزشتہ روز کنج فٹ بال گرائونڈ ایبٹ آباد میں کھیلے گئے پہلے میچ میں سندھ سینٹس نے اسلام آباد ٹائیگرز کو 3-0 پنلٹی ککس سے ہرادیا۔ میچ کے مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔

میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا۔ پنلٹی ککس پر سندھ کی جانب سے رضوان الیاس، نعمان بلوچ اور محمد نعمان نے پنلٹی ککس پر گول گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ اسلام آباد ایگلز کے کھلاڑی پنلٹی ککس پر کوئی بھی گول نہ کرسکے۔ دوسرے میچ میں بلوچستان زوراور نے خیبر ایگلز کو 2-1 گول سے شکست دی ۔ وقفے تک دونوں ٹیمیں 1-1 گول رہیں۔ فاتح ٹیم کی جانب سے زوہیب ایوب اور سخی محمد نے ایک، ایک گول دیا۔

جبکہ خیبر ایگلز کی جانب سے واحد گول شیراز خان نے کیا۔ میچ کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری طارق محمود تھے۔ (آج) ہفتہ کو دو کوارٹرفائنل مقابلے کھیلے جائیں گے۔ پہلے کوارٹر فائنل میں کشمیر کنگز کا مقابلہ بلوچستان بازیگرز سے ہوگا۔دوسریکوارٹرفائنل میں پنجاب واریئرز اور کے پی کے فالکن کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔
وقت اشاعت : 10/07/2021 - 00:00:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :