دوسرا ون ڈے، خراب موسم کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار

انگلینڈ کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 10 جولائی 2021 14:34

دوسرا ون ڈے، خراب موسم کے باعث ٹاس تاخیر کا شکار
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 جولائی 2021ء ) پاکستان اور انگلینڈ کے مابین تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے مقابلے کا ٹاس خراب موسم کے باعث تاخیر کا شکار ہوگیا ہے ۔ لندن میں اس وقت ہلکی بارش جاری ہے اور گرائونڈ میں کورز نے پچ کو ڈھانپا ہوا ہے جس کی وجہ سے ٹاس بھی تاخیر کا شکار ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

میچز سپر لیگ کا حصہ ہیں، انگلینڈ کو سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے، حاصل شدہ پوائنٹس آئی سی سی ورلڈ کپ 2023ء کوالیفائنگ کے کام آئیں گے، ہر میچ کی فاتح ٹیم کو 10پوائنٹس حاصل ہوتے ہیں، مقابلہ بے نتیجہ یا برابر رہنے کی صورت میں 5،5 پوائنٹس تقسیم ہوں گے، فی الحال پاکستان 7 میچز کھیل کر 40 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے، انگلینڈ 13 مقابلوں میں 75 پوائنٹس لے کرسرفہرست ہے ، بنگلادیش 50 پوائنٹس جوڑ کر دوسری پوزیشن پر موجود ہے۔

شیڈول کے مطابق 13 جولائی کو تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ، ایجبیسٹن ، برمنگھم میں کھیلا جائے گا ۔ شیڈول کے مطابق 16 جولائی کو دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، ٹرینٹ برج ، نوٹنگھم، 18 جولائی کو دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، ہیڈنگلے ، لیڈز، 20 جولائی کو تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ، اولڈ ٹریفورڈ ، مانچسٹر میں کھیلا جائے گا ۔
وقت اشاعت : 10/07/2021 - 14:34:38

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :