بلڈ کینسر کے شکار اولمپیئن نویدعالم کی طبیعت ناساز

47 سالہ اولمپیئن کو شوکت خانم ہسپتال کی ایمرجنسی میں داخل کروا دیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 10 جولائی 2021 16:29

بلڈ کینسر کے شکار اولمپیئن نویدعالم کی طبیعت ناساز
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 جولائی 2021ء ) کینسرکے مرض میں مبتلا اولمپیئن نوید عالم کی طبیعت شدید ناساز ہوگئی ہے ۔ 47 سالہ اولمپیئن نوید عالم کو شوکت خانم ہسپتال کی ایمرجنسی میں داخل کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق ہاکی اولمپئین اور ورلڈکپ 1994ء کی فاتح ہاکی ٹیم کے رکن نوید عالم میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی ۔ اہل خانہ کے مطابق طبیعت ناساز ہونے پر 47 سالہ سابق ہاکی اولمپئین نوید عالم نے شوکت خانم میموریل ہسپتال میں اپنا چیک اپ کروایا جہاں انہیں بلڈ کینسر کی تشخیص ہوئی ۔

نوید عالم کی بیٹی کے مطابق ڈاکٹرز نے ان کے علاج کے لیے 40 لاکھ روپے کا تخمینہ لگایا ہے۔ نوید عالم کے علاج کی ذمہ داری سندھ حکومت نے لے لی تھی ، ٹیکنیکل آفیسر سندھ حکومت فیض منگی کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے شوکت خانم ہسپتال کو خط لکھ دیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت ہاکی اولمپیئن نوید عالم کے علاج کے تمام اخراجات برداشت کرے گی۔

(جاری ہے)

کراچی ہاکی ایسوسی ایشن کے سیکریٹری حیدر حسین کو سندھ حکومت کا خط موصول ہو گیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت کی جانب سے بھی اولمپیئن نوید عالم کے علاج کے تمام تر اخراجات اٹھانے کا اعلان کیا گیا ہے ۔                                                                                                                                                                       
وقت اشاعت : 10/07/2021 - 16:29:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :