لیونل میسی کا انتظار ختم ہوا، کوپا امریکہ کپ ارجنٹینا کے نام

28 سال میں کوپا کپ کا ٹائٹل حاصل کرنے کی خوشی میں ارجنٹائن کے کھلاڑیوں نے کپتان میسی کو ہوا میں اچھال کر جشن منایا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 11 جولائی 2021 13:27

لیونل میسی کا انتظار ختم ہوا، کوپا امریکہ کپ ارجنٹینا کے نام
ریوڈی جنیریو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 11 جولائی 2021ء ) ارجنٹینا نے 28 سال میں اپنا پہلا بڑا اعزاز حاصل کیا اور کوپا امریکا کپ کا نیا چیمپئن بن گیا- تفصیلات کے مطابق کوپا امریکا کپ کا فائنل روایت حریف برازیل اور ارجنٹائن کے مابین میچ کھیلا گیا، میچ سے قبل سٹیڈیم کے باہرآتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ فائنل میچ کے آغاز سے ہی دو ٹیموں نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور ایک دوسرے کی گول پوسٹ متعدد حملے گئے، کھیل کے 22 ویں منٹ میں ارجنٹائن کے ڈی ماریا نے گول کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 0-1 کی برتری دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

دفاعی چیمپئن نے میچ برابر کرنے کے لئے جارحانہ کھیل اپنایا مگر ارجنٹینا کی دفاعی حکمت عملی کے باعث وہ گول کرنے میں ناکام رہے۔

(جاری ہے)

اسی کے ساتھ ہی ارجنٹائن 1993ء کے بعد کوپا امریکا کپ جیتنے میں کامیاب ہوا، ارجنٹائن نے مسلسل 27 میچوں میں ناقابل شکست برازیل کو فائنل میں شکست دی۔ ارجنٹائن کے گول کیپر ایمی مارٹنیز گولڈن گلوز کے حقدار قرار پائے، ایمی مارٹنیز گولڈن گلوز جیتنے والے ارجنٹائن کے پہلے گول کیپر بن گئے۔ فائنل میچ کے اختتام پر جذباتی مناظر دیکھنے کو ملے، برازیل کے شائقین شکست کے بعد انتہائی افسردہ نظر آئے اور کئی تو زاروقطار رونے لگے، 28 سال میں کوپا کپ کا ٹائٹل حاصل کرنے کی خوشی میں ارجنٹائن کے کھلاڑیوں نے کپتان میسی کو ہوا میں اچھال کر جشن منایا۔
وقت اشاعت : 11/07/2021 - 13:27:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :