یورو کپ فائنل میں انگلینڈ کو شکست ۔ اٹلی چیمپئن بن گیا

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 12 جولائی 2021 03:47

یورو کپ فائنل میں انگلینڈ کو شکست ۔ اٹلی چیمپئن بن گیا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جولائی ۔2021ء) اٹلی نے انگلینڈ کو شکست دے کر یوئیفا کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ اٹلی نے مقررہ وقت ختم ہونے کے بعد پنالٹی شوٹس پر 2-3کے مقابلے سے انگلینڈ کو شکست دے دی۔ اس سے پہلے میچ شروع ہونے پر انگلینڈ نے کھیل کے دوسرے منٹ میں گول کرکے برتری حاصل کی جسے دوسرے ہاف کے 67ویں منٹ میں اٹلی نے گول کرکے ختم کر دیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد مقررہ 90 منٹ اور پھر 30 منٹ کے اضافی وقت میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد پنالٹی شوٹس پر میچ کا فیصلہ ہوا جس میں 2-3 سے اٹلی نے کامیابی حاصل کی۔یاد رہے کہ انگلینڈ کو پچپن سال بعد موقع ملا تھا کہ کوئی بڑا فٹ بال ٹورنامنٹ جیتتا۔اسی لئے برطانیہ میں فائنل کے موقع پرits coming home کا نعرہ لگایا جا رہا تھا۔ انگلینڈ نے آخری مرتبہ 1966 میں فٹ بال ورلڈ کپ جیتا تھا۔ دوسری جانب اٹلی نے 1968 میں آخری مرتبہ یورو کپ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔ اٹلی کی ٹیم 2012 اور 2000 میں یورو کپ کے فائنلز میں شکست سے دوچار ہوئی ہے۔

وقت اشاعت : 12/07/2021 - 03:47:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :