سابق ہاکی کپتان احمد عالم دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل

سمر اولمپکس 2000ء میں قومی ہاکی ٹیم کی کپتانی کرنے والے سابق کھلاڑی کی انجیو گرافی ہوگئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 12 جولائی 2021 16:02

سابق ہاکی کپتان احمد عالم دل کی تکلیف کے باعث ہسپتال داخل
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 12 جولائی 2021ء ) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان احمد عالم کو دل میں تکلیف کے باعث مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 49 سالہ احمد عالم کو دل کا شدید درد ہونے کے بعد ہسپتال لے جایا گیا، سمر اولمپکس 2000ء میں قومی ہاکی ٹیم کی کپتانی کرنے والے سابق کھلاڑی کی انجیو گرافی ہوگئی ہے۔ اس سے قبل اولمپیئن نوید عالم کو شوکت خانم کینسر ہسپتال میں بلڈ کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔

ڈاکٹروں نے بتایا کہ نوید عالم کو علاج کے لئے 40 لاکھ کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اس خبر کے بعد حکومت سندھ آگے آئی اور نوید عالم کے مکمل علاج کی ذمہ داری لینے کا اعلان کیا جس کی دیکھا دیکھی پنجاب حکومت نے بھی سابق اولمپیئن کے علاج کا خرچہ اٹھنے کا اعلان کردیا۔ نوید عالم کی کیمو تھراپی کا آغاز منگل سے ہو گا۔ کینسر کی تشخیص کے بعد نوید عالم شوکت خانم ہسپتال لاہور میں زیر علاج ہیں، وہ گزشتہ روز تیز بخار میں مبتلا رہے تاہم اب بخار کی شدت کم ہے۔ نوید عالم نے ہسپتال میں دوستوں سے ملاقات بھی کی، اس موقع پر ان کے ایک دوست کا کہنا تھا کہ نوید عالم کی طبیعت خراب ضرورہے تاہم وہ اچھی سپرٹ میں ہیں۔                                                          
وقت اشاعت : 12/07/2021 - 16:02:42

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :