شنیرا اکرم نے منال خان کو قانون کی تاکید کردی

دوران ڈرائیونگ بے اختیاطی معمولی بات نہیں ، سیلٹ بیلٹ پہنیں، اپنی آنکھیں سڑک پر رکھے، آپ ہسپتال میں گاتی ہوئی اچھی نہیں لگیں گی: اہلیہ وسیم اکرم کا اداکارہ کی ویڈیو پر رد عمل

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 13 جولائی 2021 14:29

شنیرا اکرم نے منال خان کو قانون کی تاکید کردی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 13 جولائی 2021ء ) قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم کا اداکارہ منال خان کی ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بارش میں گاڑی چلاتے ہوئے محظوظ ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ ہم ٹریفک قوانین سے بالاتر ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منال خان اور اس کے منگیتر محسن اکرام کراچی کی سڑک پر مون سون کے موسم سے لطف اندوز ہوتے ہوئے بے اختیاطی سے گاڑی چلا رہے تھے، ڈرائیونگ کے دوران منال خان نے سیلٹ بیلٹ نہیں لگا رکھی تھی اور ان کے منگیتر ایک ہاتھ سے ویڈیو بنا رہے تھے۔

وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے منال خان کی سٹوری شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’’آپ کے لاکھوں لوگ چاہنے والے ہیں اورڈرائیونگ کے دوران بے اختیاطی کوئی معمولی بات نہیں ہے، کیا آپ تھوڑی سی بھی ذمہ داری نہیں دیکھا سکتے؟، سیلٹ بیلٹ پہنیں اور اپنی آنکھیں سڑک پر رکھے، آپ ہسپتال میں گاتی ہوئی اچھی نہیں لگیں گی‘‘۔

(جاری ہے)

سکرین شاٹ
سکرین شاٹ
یاد رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم لوگوں کو شہری معاملات سے اجاگر کرنے کے لیے اکثر اپنا سوشل پلیٹ فارم استعمال کرتے ہیں۔ شنیرا اکرم اور ان کے شوہر وسیم اکرم نے اس سے پہلے 2020ء میں کراچی کے ساحل سمندر میں پائے جانے والے کوڑے دان اور سیوریح کی خطرناک مقدار پر روشنی ڈالی تھی۔
وقت اشاعت : 13/07/2021 - 14:29:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :