ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023ء کے طریقہ کار کا اعلان

ہر ٹیم کو کامیابی پر 12 پوائنٹس، ٹائی پر 6، ڈرا پر 4 جبکہ شکست پر کوئی پوائنٹ نہیں ملے گا،پاکستان سمیت 9 ممالک کی ٹیمیں ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوںگی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 14 جولائی 2021 14:45

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 2023ء کے طریقہ کار کا اعلان
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 14 جولائی 2021ء ) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے 2023ء ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے طریقہ کار، پوائنٹس سسٹم اور مدمقابل ٹیموں کی تفصیلات کا اعلان کردیا۔ کرکٹ کی عالمی تنظیم آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 2 میچز کی سیریز 24، 3 میچز کی سیریز 36 اور چار میچز پر مشتمل سیریز 48 پوائنٹس کی ہوگی۔ ٹیم کو کامیابی پر 12 پوائنٹس، ٹائی پر 6، ڈرا پر 4 جبکہ شکست پر کوئی پوائنٹ نہیں ملے گا۔

(جاری ہے)

آئی سی سی کے مطابق پاکستان سمیت 9 ممالک کی ٹیمیں ہوم اینڈ اوے کی بنیاد پر ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوں گی۔ قومی ٹیم آسٹریلیا، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کھیلے گی جب کہ اوے سیریز میں اس کا سری لنکا، ویسٹ انڈیز اور بنگلا دیش سے جوڑ پڑے گا۔ واضح رہے کہ نیوزی لینڈ نے بھارت کو رواں سال انگلینڈ میں کھیلے گئے فائنل میں ہرا کر پہلی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کر رکھا ہے۔                                                                                                       
وقت اشاعت : 14/07/2021 - 14:45:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :