نوید عالم مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام دعائیہ تقریب 16 جولائی کو ہوگی

بدھ 14 جولائی 2021 19:18

نوید عالم مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام دعائیہ تقریب 16 جولائی کو ہوگی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2021ء) اولمپین نوید عالم مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام پی ایچ ایف ہیڈ کواٹرز لاہور میں دعائیہ تقریب 16 جولائی کو منعقد ہوگی، پی ایچ ایف کی جانب سے تمام اولمپینز انٹرنیشنل کھلاڑی، ٹیکنیکل آفیشلز ایمپائرز سمیت ہاکی فیملی کو دعائیہ تقریب میں شمولیت کی دعوت دی گئی ۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی کے مایہ ناز فل بیک، 1994 عالم ہاکی کپ گولڈ میڈلسٹ اولمپین نوید عالم جو گذشتہ روز کینسر کے ہاتھوں اپنی زندگی کی بازی ہار گئے۔ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈٰئر ر خالد سجاد کھوکھر کی ہدایات پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے اولمپین نوید عالم مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے پاکستان ہاکی فیڈریشن ہیڈکواٹرز لاہور میں دعائیہ تقریب 16 جولائی بروز جمعة المبارک چار بجے منعقد ہوگی۔ سیکرٹری جنرل پاکستان ہاکی فیڈریشن اولمپین محمد آصف باجوہ نے اس سلسلہ میں تمام اولمپینز،انترنیشنل کھلاڑیوں ، ٹیکنیکل آفیشلز، ایمپائرز سمیت ہاکی فیملی سے وابسطہ افراد سے دعائے خیر میں شرکت کی استدعا کی ہے۔
وقت اشاعت : 14/07/2021 - 19:18:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :